سینوران متھوسامی نے پاکستانی سپنرز کے خلاف شاندار کھیل پیش کرنے پراپنے ساتھی کھلاڑی کاگیسو ربادا کی کارکردگی کی ستائش

راولپنڈی۔22اکتوبر (اے پی پی):جنوبی افریقہ کے آل راؤنڈر سینوران متھوسامی نے پاکستانی سپنرز کے خلاف شاندار کھیل پیش کرنے والے اپنے ساتھی بائولر کاگیسو ربادا کی کارکردگی کو بھرپور سراہا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ مشکل حالات کے باوجود کاگیسو ربادا نے جس اعتماد اور مہارت کے ساتھ بیٹنگ کی وہ واقعی قابل تعریف تھی۔ راولپنڈی ٹیسٹ کے تیسرے دن کے اختتام پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینوران …

راولپنڈی۔22اکتوبر (اے پی پی):جنوبی افریقہ کے آل راؤنڈر سینوران متھوسامی نے پاکستانی سپنرز کے خلاف شاندار کھیل پیش کرنے والے اپنے ساتھی بائولر کاگیسو ربادا کی کارکردگی کو بھرپور سراہا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ مشکل حالات کے باوجود کاگیسو ربادا نے جس اعتماد اور مہارت کے ساتھ بیٹنگ کی وہ واقعی قابل تعریف تھی۔ راولپنڈی ٹیسٹ کے تیسرے دن کے اختتام پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینوران متھوسامی نے کہا کہ انہوں نے اننگز کے دوران ایک معاون کا کردار ادا کیا لیکن آخری لمحات میں میرا ردھم کچھ متاثر ہوا جس کے باعث رنز بنانا مشکل ہو گیا تاہم کاگیسو ربادا نے جس طرح صورتحال کے مطابق بیٹنگ کی وہ ٹیم کے لیے حوصلہ افزا لمحات تھے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری ٹیم دوسری اننگز میں بھرپور تیاری کے ساتھ میدان میں اترے گی اور میچ جیتنے کے لیے ہر ممکن کوشش کرے گی۔ دوسری جانب پاکستانی اسپنر آصف آفریدی نے اپنے ٹیسٹ ڈیبیو میں شاندار کارکردگی پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ نئی گیند سے باؤلنگ کرنے کا فیصلہ ٹیم کے مشورے سے کیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ طویل اسپیلز کے دوران سخت محنت کا صلہ انہیں ڈیبیو کے موقع پر 6 وکٹوں کی صورت میں ملا۔ آصف آفریدی نے کہا کہ راولپنڈی کی پچ لاہور سے خاصی مختلف ہے اس لیے وہ مسلسل یہ سمجھنے کی کوشش کر رہے تھے کہ یہاں مؤثر انداز میں باؤلنگ کیسے کی جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹیم کی حکمت عملی یہ تھی کہ حریف بیٹرز پر دباؤ ڈال کر انہیں جلد آؤٹ کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ جنوبی افریقہ کے دونوں بیٹرز بائیں ہاتھ کے تھے اور چونکہ وہ خود بھی لیفٹ آرم اسپنر ہیں، اسی لیے انہیں اننگز کے اختتام کے قریب باؤلنگ کے لیے لایا گیا۔ آخر میں آصف آفریدی نے امید ظاہر کی کہ بابر اعظم اور محمد رضوان کی موجودگی میں پاکستانی ٹیم دوسری اننگز میں 200 سے زائد رنز کا مجموعہ ترتیب دینے میں کامیاب رہے گی۔

 

مزید خبریں