ریاض۔23اکتوبر (اے پی پی):سعودی عرب نے اسرائیلی کنیسٹ کی جانب سے مقبوضہ مغربی کنارے پر اسرائیلی خود مختاری مسلط کرنے اورغیرقانونی اسرائیلی بستی کو قانونی حیثیت دینے سے متعلق بل کی منظوری کی شدید مذمت اوراحتجاج کیا ہے۔ اردو نیوز کے مطابق سعودی عرب کی وزارت خارجہ کی جانب سےگزشتہ روز جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی قابض حکام کی جانب سے کئے گئے تمام توسیع پسندانہ اقدامات …
سعودی عرب کی فلسطینی علاقے کے انضمام سے متعلق اسرائیلی بل کی منظوری کی مذمت

مزید خبریں
ریاض۔23اکتوبر (اے پی پی):سعودی عرب نے اسرائیلی کنیسٹ کی جانب سے مقبوضہ مغربی کنارے پر اسرائیلی خود مختاری مسلط کرنے اورغیرقانونی اسرائیلی بستی کو قانونی حیثیت دینے سے متعلق بل کی منظوری کی شدید مذمت اوراحتجاج کیا ہے۔
اردو نیوز کے مطابق سعودی عرب کی وزارت خارجہ کی جانب سےگزشتہ روز جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی قابض حکام کی جانب سے کئے گئے تمام توسیع پسندانہ اقدامات اورغیرقانونی آباد کاری کی پالیسوں کو مکمل طورپر مسترد کرتے ہیں۔ سعودی عرب اپنے برادر فلسطینی عوام کے اس آزاد ریاست کے قیام جس کی سرحدیں 1967 کے مطابق ہوں کے جائز اور تاریخی حق کی بھرپور حمایت کرتا ہے جو متعلقہ بین الاقوامی قراردادوں میں طے کیا گیا ہے۔
بیان میں عالمی برادری پر زوردیا گیا کہ وہ اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرتے ہوئے اقوام متحدہ کی قرار دادوں پر عمل درآمد کو یقینی بنائے اور اسرائیل کی فلسطینی سرزمین و عوام کے خلاف مسلسل زیادتیوں اور خلاف ورزیوں کو روکنے کے لئے موثر اقدامات کرے۔ بیان میں اس بات پر بھی زوردیا گیا کہ خطے میں امن و استحکام کےلئے دو ریاستی حل کے نفاذ کے سلسلے میں سنجیدگی سے پیش رفت انتہائی ضروری ہے۔ واضح رہے کہ اسرائیلی ارکان پارلیمنٹ نے بدھ کو مقبوضہ مغربی کنارے کے اسرائیل میں انضمام کے حق میں بل کی ابتدائی منظوری دی ہے۔








