اسرائیل کا مغربی کنارے کے انضمام سے متعلق اقدام غزہ امن معاہدے کے لئے خطرہ ہے، امریکا

واشنگٹن۔23اکتوبر (اے پی پی):امریکا نے اسرائیل کو خبردار کیا ہے کہ پارلیمان کا مغربی کنارے کے انضمام کے حوالے سے اقدام اور آباد کاروں کے تشدد سے غزہ امن معاہدے کو خطرہ ہے۔ اردو نیوز کے مطابق یہ بات امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے گزشتہ روز اسرائیل کے دورے کے لئے روانگی سے قبل صحافیوں سے گفتگو کے دوران کہی۔ انہوں نے کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ واضح کر …

واشنگٹن۔23اکتوبر (اے پی پی):امریکا نے اسرائیل کو خبردار کیا ہے کہ پارلیمان کا مغربی کنارے کے انضمام کے حوالے سے اقدام اور آباد کاروں کے تشدد سے غزہ امن معاہدے کو خطرہ ہے۔

اردو نیوز کے مطابق یہ بات امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے گزشتہ روز اسرائیل کے دورے کے لئے روانگی سے قبل صحافیوں سے گفتگو کے دوران کہی۔

انہوں نے کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ واضح کر چکے ہیں کہ وہ مغربی کنارے کے انضمام سے متعلق اقدام کی حمایت نہیں کر سکتے۔ انہوں نے مزید کہا کہ انضمام کے حوالے سے اقدامات امن معاہدے کے لئے خطرہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس موقع پر اسرائیل کی جانب سے یہ ایک ایسا اقدام ہے جو ہمارے خیال میں نقصان دہ ہو گا۔

انہوں نے مغربی کنارے میں فلسطینیوں کے خلاف انتہا پسند اسرائیلی آباد کاروں کی طرف سے بڑھتے ہوئے تشدد کے بارے میں سوال کے جواب میں کہا کہ ہمیں کسی بھی ایسی چیز کے بارے میں تشویش ہے جس سے ہماری تمام کوششوں کے غیر مستحکم ہونے کا خطرہ ہے۔

واضح رہے کہ اسرائیلی قانون سازوں نے بدھ کومقبوضہ مغربی کنارے کے انضمام سے متعلق بل کی منظوری دی ۔

مزید خبریں