متحدہ عرب امارات میں ٹریفک کے نئے تادیبی ضوابط جاری

ابو ظہبی۔23اکتوبر (اے پی پی):متحدہ عرب امارات میں فیڈریشن آف ٹریفک کی جانب سے ٹریفک کے نئے تادیبی ضوابط جاری کر دیئے گئے، جن کے تحت سنگین خلاف ورزیوں کے مرتکب ڈرائیور کا لائسنس 3 سال کےلئے معطل کیا جا سکے گا۔ اردو نیوز کے مطابق فیڈریشن آف ٹریفک نے کہا ہے کہ یہ اقدام متحدہ عرب امارات میں سڑکوں کی سیفٹی کو مزید بہتر بنانے کی حکومتی کوششوں کا …

ابو ظہبی۔23اکتوبر (اے پی پی):متحدہ عرب امارات میں فیڈریشن آف ٹریفک کی جانب سے ٹریفک کے نئے تادیبی ضوابط جاری کر دیئے گئے، جن کے تحت سنگین خلاف ورزیوں کے مرتکب ڈرائیور کا لائسنس 3 سال کےلئے معطل کیا جا سکے گا۔

اردو نیوز کے مطابق فیڈریشن آف ٹریفک نے کہا ہے کہ یہ اقدام متحدہ عرب امارات میں سڑکوں کی سیفٹی کو مزید بہتر بنانے کی حکومتی کوششوں کا حصہ ہے۔ نئے ضوابط کے تحت ایسے ڈرائیور جو سیز لائسنس پر ڈرائیونگ کرتے ہوئے پکڑے جائیں گے انہیں تین ماہ قید اور 10 ہزار درھم جرمانہ یا دونوں سزائیں بیک وقت بھی دی جاسکتی ہیں۔

اماراتی عدالتوں نے گزشتہ چند برسوں کے دوران ٹریفک کے قوانین کی سنگین خلاف ورزیوں پر متعدد افراد کوسخت سزائیں سنائیں ہیں جن میں نمایاں جرائم میں نشہ کے حالت میں ڈرائیونگ کرنا اور انتہائی خطرناک انداز میں گاڑی چلاتے ہوئے اپنی اور دوسروں کی جانوں کونقصان پہنچانا شامل تھا۔

نئے ٹریفک ضوابط میں حادثے کا سبب بننے والے ڈرائیور کو حراست میں لیا جاسکتا ہے جس کی وجہ سے کوئی ہلاک یا انتہائی شدید زخمی ہوا ہو۔ غیرمناسب طریقے سے گاڑی چلانے پر کسی شخص کی املاک کو نقصان پہنچنے کی صورت میں بھی ڈرائیور کو حراست میں لیا جائے گا۔

مزید خبریں