کوئٹہ۔ 24 اکتوبر (اے پی پی):محکمہ کھیل بلوچستان کی جانب سے قلات ڈویژن سپورٹس ایونٹس کا انعقاد بلوچستان کے علاقے حب میں کیا جارہا ہےجس کا آغاز (کل)25 اکتوبر سے ہوگا۔محکمہ کھیل بلوچستان سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق اس ایونٹ میں قلات ڈویژن کے تمام اضلاع کے کھلاڑی شرکت کریں گے۔ مقابلوں میں کرکٹ، فٹبال، شوٹنگ بال، بیڈمنٹن باکسنگ، تائیکوانڈو اور ٹیبل ٹینس کے دلچسپ میچز شامل ہیں۔ …
محکمہ کھیل بلوچستان کے زیرِ اہتمام قلات ڈویژن سپورٹس ایونٹس 25اکتوبر سے شروع ہوں گے
کوئٹہ۔ 24 اکتوبر (اے پی پی):محکمہ کھیل بلوچستان کی جانب سے قلات ڈویژن سپورٹس ایونٹس کا انعقاد بلوچستان کے علاقے حب میں کیا جارہا ہےجس کا آغاز (کل)25 اکتوبر سے ہوگا۔محکمہ کھیل بلوچستان سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق اس ایونٹ میں قلات ڈویژن کے تمام اضلاع کے کھلاڑی شرکت کریں گے۔
مقابلوں میں کرکٹ، فٹبال، شوٹنگ بال، بیڈمنٹن باکسنگ، تائیکوانڈو اور ٹیبل ٹینس کے دلچسپ میچز شامل ہیں۔ 25 اکتوبر کو باکسنگ اور تائیکوانڈو کے مقابلے منعقد کیے جائیں گے، جبکہ 26 اکتوبر سے کرکٹ اور فٹبال کے میچز کا آغاز ہوگاایونٹ کے دوران شائقینِ کھیل کو نامور کھلاڑیوں کے درمیان سنسنی خیز مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔
محکمہ کھیل بلوچستان کے مطابق سپورٹس ایونٹس کا مقصد نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کرنا اور ضلعی سطح پر باصلاحیت کھلاڑیوں کو آگے آنے کا موقع فراہم کرنا ہے۔
منتظمین کے مطابق اس موقع پر اختتامی تقریب میں کامیاب ٹیموں اور نمایاں کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں میں انعامات اور ٹرافیاں بھی تقسیم کی جائیں گی،جبکہ اختتامی تقریب میں آتش بازی اور میوزیکل نائٹ جس میں مقامی فنکاروں کو مواقع ملیں گے وہ بھی شامل کیا گیا ہے۔
شہریوں اور بالخصوص کھلاڑیوں نے محکمہ کھیل بلوچستان کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسے ایونٹس سے نہ صرف نوجوانوں میں کھیلوں کا جذبہ بڑھے گا بلکہ صحت مند سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔ یہ ایونٹ 25 تا 31 اکتوبر تک حب میں جاری رہے گا۔









