صدرِ آصف علی زرداری کا ٹانک میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین

اسلام آباد۔24اکتوبر (اے پی پی):صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے ٹانک میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا اور کہا کہ دہشت گردی کے ناسور کے خاتمے کے لیے قوم اپنی سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ ہے۔ ایوانِ صدر کے پریس وِنگ سے جاری بیان کے مطابق صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے ٹانک میں دہشت گردوں کے خلاف سکیورٹی فورسز کی …

اسلام آباد۔24اکتوبر (اے پی پی):صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے ٹانک میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا اور کہا کہ دہشت گردی کے ناسور کے خاتمے کے لیے قوم اپنی سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ ہے۔ ایوانِ صدر کے پریس وِنگ سے جاری بیان کے مطابق صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے ٹانک میں دہشت گردوں کے خلاف سکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی پر خراج تحسین پیش کیا۔ صدر مملکت نے کہا کہ دہشت گردی کے ناسور کے خاتمے کے لیے قوم اپنی سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ ہے۔

صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے دہشت گردی کے خلاف آپریشن ’’عزمِ استحکام‘‘ کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا۔ صدر مملکت نے کہا کہ بھارتی سرپرستی میں کام کرنے والے دہشت گرد پاکستان کے امن اور استحکام کے دشمن ہیں۔ صدرِ مملکت نے کہا کہ وطنِ عزیز کے امن و استحکام کے لیے دی جانے والی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ صدر مملکت نے شہداء اور اُن کے اہلِ خانہ کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور کہا کہ پاکستان دشمن عناصر کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا جائے گا۔