اسلام آباد۔25اکتوبر (اے پی پی):وزارتِ قانون و انصاف کی جانب سے اٹارنی جنرل پاکستان کے دفتر میں انٹرن/ایسوسی ایٹ لائر زکے انتخاب کے لیے سکریننگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا، یہ ٹیسٹ کمیونٹی سینٹر سٹاف ویلفیئر آرگنائزیشن آبپارہ میں منعقد ہوا۔ہفتے کووزارتِ قانون و انصاف کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملک بھر سے بڑی تعداد میں لا گریجویٹس نے ٹیسٹ میں شرکت کی، اس پروگرام کا مقصد نوجوان …
اٹارنی جنرل آفس میں انٹرن/ایسوسی ایٹ لائر زکی تقرری کے لیے سکریننگ ٹیسٹ کا انعقاد،پورا عمل شفاف اور میرٹ کے کیا گیا،وزارت قانون
اسلام آباد۔25اکتوبر (اے پی پی):وزارتِ قانون و انصاف کی جانب سے اٹارنی جنرل پاکستان کے دفتر میں انٹرن/ایسوسی ایٹ لائر زکے انتخاب کے لیے سکریننگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا، یہ ٹیسٹ کمیونٹی سینٹر سٹاف ویلفیئر آرگنائزیشن آبپارہ میں منعقد ہوا۔ہفتے کووزارتِ قانون و انصاف کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملک بھر سے بڑی تعداد میں لا گریجویٹس نے ٹیسٹ میں شرکت کی، اس پروگرام کا مقصد نوجوان وکلا کو عملی تجربہ فراہم کرنا ہے تاکہ وہ وزارتِ قانون و انصاف اور اٹارنی جنرل آفس کے ساتھ کام کے ذریعے اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو نکھار سکیں۔
یہ اقدام وفاقی حکومت اور وزارتِ قانون و انصاف کی اس پالیسی کا حصہ ہے جس کے تحت نوجوانوں کو عدالتی و قانونی نظام میں مؤثر کردار ادا کرنے کے مواقع فراہم کیے جا رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ٹیسٹ کا پورا عمل شفاف، منصفانہ اور میرٹ کی بنیاد پر مکمل کیا گیا۔









