پشاور۔ 25 اکتوبر (اے پی پی):خیبر پختونخوا کی صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں صوبائی حکومت کے فلیگ شپ اقدام گڈ گورننس روڈمیپ کے تحت مختلف منصوبوں اور متعدد ترقیاتی منصوبوں کی فزیبلٹی سٹڈیز کی منظوری دے دی گئی ،ان میں صوبے بھر میں رابطوں کو بڑھانے اور اقتصادی ترقی کو فروغ دینے کے لیے متعدد سڑکوں کی سکیموں کی منظوری بھی شامل ہے، منظور شدہ منصوبوں سے مجموعی …
ترقیاتی ورکنگ پارٹی خیبر پختونخوا کا اجلاس، 96 منصوبوں کی منظوری

مزید خبریں
پشاور۔ 25 اکتوبر (اے پی پی):خیبر پختونخوا کی صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں صوبائی حکومت کے فلیگ شپ اقدام گڈ گورننس روڈمیپ کے تحت مختلف منصوبوں اور متعدد ترقیاتی منصوبوں کی فزیبلٹی سٹڈیز کی منظوری دے دی گئی ،ان میں صوبے بھر میں رابطوں کو بڑھانے اور اقتصادی ترقی کو فروغ دینے کے لیے متعدد سڑکوں کی سکیموں کی منظوری بھی شامل ہے، منظور شدہ منصوبوں سے مجموعی انفراسٹرکچر کو بہتر ، تجارت کو آسان اور خطے میں اقتصادی سرگرمیوں کو فروغ دینے کی توقع ہے،سکیمیں نہ صرف دور دراز کے علاقوں تک بہتر رسائی فراہم کریں گی بلکہ تجارت اور صنعت کے لیے نئی راہیں بھی کھولیں گی جو بالآخر صوبے کی معاشی ترقی اور خوشحالی میں معاون ثابت ہوں گی۔
محکمہ منصوبہ بندی اور ترقیات کی جانب سے جاری بیان کے مطابق صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی کا چھٹا اجلاس ایڈیشنل چیف سیکرٹری محکمہ منصوبہ بندی اور ترقیات خیبر پختونخوا اکرام اللہ خان کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں پی ڈی ڈبلیو پی کے اراکین اور متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ فورم نے صوبے کی ترقی کےلیے روڈز، ابتدائی ، ثانوی اور اعلیٰ تعلیم، صحت اور اربن ڈویلپمنٹ سے متعلق 96 اہم منصوبوں کی منظوری دی۔ منظور شدہ منصوبوں میں شاہ پور توئی پل کا فزیبلٹی سٹڈیز ڈیزائن اور تعمیر، انڈس ہائی وے تا بنوں گیٹ چوکی روڈ کی تعمیر کے لیے فزیبلٹی سٹڈیز اور ڈیزائن (7.5 کلومیٹر)، انڈر پاس چارسدہ روڈ فقیر آباد کی فزیبلٹی سٹڈیز، سینٹ سے پشاور ورسک روڈ سینٹ میری سے رنگ روڈ تک کی کشادگی کرنے کے لیے فزیبلٹی سٹڈیز اور ڈیزائن،
صوابی ٹوپی روڈ (19 کلومیٹر) کی ڈوالائیزیشن کے لیے فزیبلٹی سٹڈیز، کاٹلنگ بائی پاس روڈ کی فزیبلٹی سٹڈیز اور ڈیزائن، جلالہ سے چارسدہ انٹر چینج تک سڑک کی فزیبلٹی سٹڈیز اور تعمیر 14 کلومیٹر، جلالہ سے ایکسپریس وے تک لنک روڈ کی فزیبلٹی سٹڈیز، شیروان روڈ کی تعمیر کے لیے فزیبلٹی سٹڈیز ، ہری پور شہر سے بیر تک شاہراہ تناول کی بحالی، مایار تا شاہی بن شاہی روڈ کی فزیبلٹی سٹڈیز اور ڈیزائن (7 کلومیٹر) دیر لوئر، روپر – لورا – گھوڑاگلی روڈ پراونشل ہائی وے (S-5) کی چوڑائی اور بہتری کے لیے فزیبلٹی سٹڈیز لمبائی 26.70 کلومیٹر، چکدرہ تا پارڑئی روڈ کی تعمیر نو و بحالی کے لیے فزیبلٹی سٹڈیز اور ڈیزائن 15 کلومیٹر ضلع سوات، براول تا کلپانی ٹاپ روڈ کی فزیبلٹی سٹڈیز اور ڈیزائن (13 کلومیٹر)، منڈا بائی پاس روڈ کی فزیبلٹی سٹڈیز اور ڈیزائن (5-کلومیٹر) دیر لوئر، پراونشل ہائی وے ایس ۶ (نظام پور کوہاٹ روڈ) پر جبار پل، 1.3 کلومیٹر پرانی کندر روڈ کی بحالی کے لیے کی تعمیر کے لیے فزیبلٹی سٹڈیز، رستم بائی پاس روڈ ضلع مردان کی فزیبلٹی سٹڈیز اور ڈیزائن،
ٹوپی ہیملٹ روڈ ڈسٹرکٹ صوابی (5.5 کلومیٹر) کی تعمیر کے لیے فزیبلٹی سٹڈیز، نوشہرہ تا چارسدہ روڈ کو ڈوالائیزشن کے لیے فزیبلٹی سٹڈیز اور ڈیزائن، امبیلہ سے اسماعیلیہ انٹرچینج صوابی تک سوات ایکسپریس وے کے لنک کے لیے فزیبلٹی سٹڈیز اور ڈیزائن، آر سی سی پل نالہ جودھا کٹہ اوگی دربند روڈ کے لیے فزیبلٹی سٹڈیز اور ڈیزائن، چارسدہ میں دریائے سوات پر دو پلوں کی فزیبلٹی سٹڈیز اور ڈیزائننگ، ہری پور کو اسلام آباد سے ملانے والی سڑک و سرنگ (ہری پور سیکشن) کی تعمیر (خان پور انٹرسیکشن M-15 سے D-12 اسلام آباد) ، فزیبلٹی سٹڈی، تفصیلی انجینئرنگ ڈیزائن، اور سوات ایکسپریس وے چکدرہ سے فتح پور فیز ٹو 80 کلومیٹر کی تعمیر کے لیے کنسلٹنٹ کی تقرری پی پی پی فنانسنگ موڈ کے ذریعے ، دیر موٹروے (50 کلومیٹر ) پی پی پی موڈ پر فزیبلٹی سٹڈی، تفصیلی انجینئرنگ ڈیزائن، اور کمرشل کم فنانشل فیزیبلٹی سٹڈی کے لیے کنسلٹنٹ کی تقرری ، یونیورسٹی روڈ سے رنگ روڈ (ناردرن سیکشن) تک لنک سڑکوں کی تعمیر کے لیے فزیبلٹی سٹڈیز اور ڈیزائن،
ضلع دیر اپر میں سونائی درہ، حیگی اور خیر درہ میں 21 کلومیٹر سڑکوں کی تعمیر، کشادگی اور بلیک ٹاپنگ کے لیے فزیبلٹی سٹڈیز اور ڈیزائن، رودھ (تحصیل واڑئی) سے سوات تک 15 کلومیٹر سڑک کا فزیبلٹی سٹڈیز اور ڈیزائن، پل اوی میراگرام تا بریگوال کا ڈیزائن اور فزیبلٹی سٹڈیز ، ضلع سوات میں گراسہ سے پانڑ تک بائی پاس روڈ کا فزیبلٹی سٹڈیز اور ڈیزائن، مینگورہ شہر میں ٹریفک مینجمنٹ سسٹم اور فلائی اوور ، انڈر پاسز یا متبادل سڑکوں ، بائی پاس کی تعمیر کے لیے فزیبلٹی سٹڈیز اور ڈیزائن، سچا پل سے شلفلم پل کھل (7 کلومیٹر) تک خال بائی پاس کا فزیبلٹی سٹڈیز اور ڈیزائن،
سڑک گل آباد تا سربلا (23 کلومیٹر)دیر لوئر کا فزیبلٹی سٹڈیز اور ڈیزائن، انوار تا کلیل روڈ (14 کلومیٹر) کے موجودہ حصے کی بلیک ٹاپنگ کے لیے فزیبلٹی سٹڈیز اور ڈیزائن اور ضلع شانگلہ، بونیر اور سوات (07 کلومیٹر) کو ملانے کے لیے بقیہ حصے کی تعمیر،ضلع سوات میں پتنی تا دارالقضا روڈ کا فزیبلٹی سٹڈیز اور ڈیزائن، کھر بازار سے جاڑہ تک بائی پاس کی تعمیر کے لیے فزیبلٹی سٹڈیز، کیبا مانکیال معطلی پل، چیل بشیگرام شنکوٹ سسپنشن پل، کوزہ گہری نجوی روڈ ضلع سوات کی تعمیر کے لیے فزیبلٹی سٹڈیز، ریحان پور سے لاجبوک روڈ (17 کلومیٹر) تک سڑک کی بلیک ٹاپنگ ، بحالی کے لیے فزیبلٹی سٹڈیز اور ڈیزائن شامل ہیں۔








