اسلام آباد۔26اکتوبر (اے پی پی):پاکستان کی والی بال ٹیم نے بحرین میں جاری تیسرے ایشین یوتھ گیمز 2025 میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چین کو اسٹریٹ سیٹس میں شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔اتوار کو جاری بیان کے مطابق پاکستان نے چین کو 0-3 سے ہرایا جس کے سیٹ اسکورز 25-12، 25-13 اور 25-17 رہے۔ نوجوان کھلاڑیوں نے عمدہ مہارت، اعتماد اور ٹیم ورک کا شاندار …
پاکستانی والی بال ٹیم ایشین یوتھ گیمز کے سیمی فائنل میں پہنچ گئی

مزید خبریں
جون 17, 2026
اسلام آباد۔26اکتوبر (اے پی پی):پاکستان کی والی بال ٹیم نے بحرین میں جاری تیسرے ایشین یوتھ گیمز 2025 میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چین کو اسٹریٹ سیٹس میں شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔اتوار کو جاری بیان کے مطابق پاکستان نے چین کو 0-3 سے ہرایا جس کے سیٹ اسکورز 25-12، 25-13 اور 25-17 رہے۔ نوجوان کھلاڑیوں نے عمدہ مہارت، اعتماد اور ٹیم ورک کا شاندار مظاہرہ کیا۔
میچ کے آغاز سے ہی پاکستانی کھلاڑیوں نے دفاع اور حکمتِ عملی سے مخالف ٹیم پر دباؤ برقرار رکھا۔نمایاں کھلاڑیوں میں خضر حیات، محمد یحییٰ، محمد انس اور اجمل جنید شامل تھےجنہوں نے ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔اس کامیابی کے ساتھ ہی پاکستان نے ایشین یوتھ گیمز کے سیمی فائنل میں اپنی جگہ یقینی بناتے ہوئے میڈل کے امکانات کو روشن کردیا ہے۔








