اسلام آباد۔26اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیرِ قانون و انصاف و انسانی حقوق سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ کشمیری عوام کا حوصلہ اور عزم آج بھی غیر متزلزل ہے، پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ ہمیشہ کھڑا رہے گا جب تک اُنہیں آزادی اور انصاف نہیں مل جاتا۔ یوم سیاہ کشمیر کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ 27 اکتوبر 1947 کا دن جموں و کشمیر …
کشمیری عوام کا حوصلہ اور عزم آج بھی غیر متزلزل ہے، پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ ہمیشہ کھڑا رہے گا ، سینیٹر اعظم نذیر تارڑ

مزید خبریں
اسلام آباد۔26اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیرِ قانون و انصاف و انسانی حقوق سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ کشمیری عوام کا حوصلہ اور عزم آج بھی غیر متزلزل ہے، پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ ہمیشہ کھڑا رہے گا جب تک اُنہیں آزادی اور انصاف نہیں مل جاتا۔
یوم سیاہ کشمیر کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ 27 اکتوبر 1947 کا دن جموں و کشمیر کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، اس روز بھارت نے جموں و کشمیر پر غیر قانونی قبضہ کیا اور ظلم و جبر کی ایک طویل داستان کا آغاز ہوا، مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام سات دہائیوں سے حقِ خودارادیت کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں، کشمیری عوام کا حوصلہ اور عزم آج بھی غیر متزلزل ہے۔
اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ پاکستان اپنے اخلاقی، سیاسی اور سفارتی تعاون کو جاری رکھنے کے عزم کو دہراتا ہے، حقِ خودارادیت اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے مطابق تسلیم شدہ حق ہے، عالمی برادری بھارت کی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا نوٹس لے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ ہمیشہ کھڑا رہے گا، جب تک اُنہیں آزادی اور انصاف نہیں مل جاتا۔







