کوئٹہ۔ 26 اکتوبر (اے پی پی):وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نےفتنتہ الخوارج کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی پر بہادر جوانوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا ہے ۔ سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنی پوسٹ میں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ وطنِ عزیز کے دفاع میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے بہادر جوانوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، ان کی بہادری اور عزم …
وزیر اعلیٰ بلوچستان کا فتنتہ الخوارج کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی پر خراجِ تحسین

مزید خبریں
کوئٹہ۔ 26 اکتوبر (اے پی پی):وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نےفتنتہ الخوارج کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی پر بہادر جوانوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا ہے ۔
سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنی پوسٹ میں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ وطنِ عزیز کے دفاع میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے بہادر جوانوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، ان کی بہادری اور عزم ہماری آنے والی نسلوں کے لیے مشعلِ راہ ہیں۔ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ شہید ہونے والے جوانوں نے وطنِ عزیز کے تحفظ اور سلامتی کے لیے لازوال مثال قائم کی ،ان کی قربانیاں قومی تاریخ میں سنہری حروف سے لکھی جائیں گی ۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان نے اس عزم کا اظہار کیا کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک یہ جنگ جاری رہے گی ،کسی بھی صورت میں دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جاری اس جنگ میں عوام، حکومت اور افواجِ پاکستان ایک صف میں متحد ہیں اور ہم اپنے بہادر سپاہیوں کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔
P:nka/X:ftp/L:waa/R:waa







