اسلام آباد۔27اکتوبر (اے پی پی):حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ بھارت کشمیر میں قیادت کو خاموشی سے ختم کرنے کی پالیسی پر گامزن ہے،یاسین ملک امن کے سفیر ہیں، انہیں خاموش کرنا خطے کو دھماکہ خیز صورتحال کی طرف دھکیلنا ہے۔ پیرکوکشمیر کے یوم سیاہ کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ وہ دن جب بھارت نے کشمیریوں کی مرضی کے …
بھارت کشمیر میں قیادت کو خاموشی سے ختم کرنے کی پالیسی پر گامزن ہے،مشعال ملک کا کشمیرکے یوم سیاہ کے موقع پر پیغام

مزید خبریں
اسلام آباد۔27اکتوبر (اے پی پی):حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ بھارت کشمیر میں قیادت کو خاموشی سے ختم کرنے کی پالیسی پر گامزن ہے،یاسین ملک امن کے سفیر ہیں، انہیں خاموش کرنا خطے کو دھماکہ خیز صورتحال کی طرف دھکیلنا ہے۔
پیرکوکشمیر کے یوم سیاہ کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ وہ دن جب بھارت نے کشمیریوں کی مرضی کے بغیر ٹینکوں کے ذریعے ریاست پر قبضہ کیا،کشمیر آج بھی دنیا کا سب سے زیادہ ملٹری قبضہ زدہ خطے میں 9 لاکھ بھارتی فوج تعینات ہے۔
مشعال ملک نےکہا کہ کشمیری ماؤں کے گھروں سے بیٹے چھینے گئے ،78 برس بعد بھی آنچل آنسوؤں سے خالی نہیں،بھارت کشمیر میں قیادت کو خاموشی سے ختم کرنے کی پالیسی پر گامزن ہے۔ انہوں نے کہا کہ 10 نومبر — یاسین ملک کا ٹرائل نہیں، عالمی انصاف کا امتحان ہے،یاسین ملک امن کے سفیر ہیں، انہیں خاموش کرنا خطے کو دھماکہ خیز صورتحال کی طرف دھکیلنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر عالمی طاقتیں خاموش رہیں تو کشمیر دنیا کا اگلا سیاسی دھماکہ بن سکتا ہے۔







