اسلام آباد۔29اکتوبر (اے پی پی):ایشین روڈ سائیکلنگ چیمپئن شپ کےلئے قومی کھلاڑیوں کے انتخاب کےلئے اوپن ٹرائلزآئندہ ماہ 2 نومبر سے ملک کے تین شہروں میں منعقد ہوں گے۔ پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے صدر سید اظہر علی شاہ نے اے پی پی کو بتایا کہ ایشین روڈ سائیکلنگ چیمپئن شپ جو آئندہ سال فروری میں سعودی عرب میں منعقد ہوگی جس کے لیے قومی ٹیم کے اوپن روڈ ٹرائلز 2 …
ایشین روڈ سائیکلنگ چیمپئن شپ کےلئے قومی کھلاڑیوں کے انتخاب کےلئے اوپن ٹرائلز 2 نومبر کو ہوں گے

مزید خبریں
اسلام آباد۔29اکتوبر (اے پی پی):ایشین روڈ سائیکلنگ چیمپئن شپ کےلئے قومی کھلاڑیوں کے انتخاب کےلئے اوپن ٹرائلزآئندہ ماہ 2 نومبر سے ملک کے تین شہروں میں منعقد ہوں گے۔ پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے صدر سید اظہر علی شاہ نے اے پی پی کو بتایا کہ ایشین روڈ سائیکلنگ چیمپئن شپ جو آئندہ سال فروری میں سعودی عرب میں منعقد ہوگی جس کے لیے قومی ٹیم کے اوپن روڈ ٹرائلز 2 نومبر 2025ء کو ملک کے تین شہروں کراچی، لاہور اور پشاور میں بیک وقت منعقد کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہر شہر میں مرد و خواتین (ایلیٹ کیٹیگری) کے لیے 50 کلومیٹر انفرادی ٹائم ٹرائل کرایا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ کراچی میں کھلاڑیوں کے ٹرائلز سکیم 42، ہاکس بے ٹاؤن صبح ساڑھے سات بجے سردار سجاد، اشتیاق مبین، جاوید خان کے زیر نگرانی ہوں گے، لاہور میں ڈی ایچ اے فیز 9 صبح سات بجے عدنان حسن خان، محمد عثمان خان، ماہم طارق کی زیر نگرانی جبکہ پشاور میں ناردرن بائی پاس صبح سات بجے سید شایان علی شاہ، نثار احمد، سرمد شہاب کے زیر نگرانی قومی کھلاڑیوں کے ٹرائلز لئے جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ فیڈریشن نے تمام دلچسپی رکھنے والے سائیکلسٹس کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنی شرکت کے لیے ٹرائلز سے ایک دن قبل یا ٹرائل کے دن آغاز سے پہلے اپنے متعلقہ شہر کے کوآرڈینیٹر کے پاس رجسٹریشن کرائیں۔ سید اظہر علی شاہ نے بتایا کہ تین شہروں میں ٹرائلز میں سے باصلاحیت کھلاڑیوں کو سعودی عرب میں ہونے والی ایشین روڈ سائیکلنگ چیمپئن شپ کے لئے شارٹ لسٹ کریں گے اور ان کھلاڑیوں میں سے حتمی ٹیم کا انتخاب کر کے چیمپئن شپ کےلئے بھجوائیں گے۔انہوں نے توقع ظاہر کی کہ ایشین روڈ سائیکلنگ چیمپئن شپ میں قومی کھلاڑی عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کر کے کامیابی حاصل کریں گے۔








