چیئرپرسن ہلال احمر پاکستان فرزانہ نائیک کی سعودی ہم منصب شہزادہ عبداللہ بن فیصل السعود سے ملاقات

کوالالمپور۔29اکتوبر (اے پی پی):ہلال احمر پاکستان کی چیئرپرسن فرزانہ نائیک نے سعودی ہم منصب شہزادہ عبداللہ بن فیصل السعود سے ملاقات کی۔ یہ ملاقات انٹرنیشنل فیڈریشن آف ریڈ کراس اینڈ ریڈ کریسنٹ سوسائٹیز کے ایشیا پیسفک ریجنل آفس، ملائیشیا میں منعقدہ دورے کے دوران ہوئی۔ اس موقع پر فرزانہ نائیک نے پاکستان کی موجودہ انسانی و صحت سے متعلق صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے ملک میں جاری امدادی …

کوالالمپور۔29اکتوبر (اے پی پی):ہلال احمر پاکستان کی چیئرپرسن فرزانہ نائیک نے سعودی ہم منصب شہزادہ عبداللہ بن فیصل السعود سے ملاقات کی۔ یہ ملاقات انٹرنیشنل فیڈریشن آف ریڈ کراس اینڈ ریڈ کریسنٹ سوسائٹیز کے ایشیا پیسفک ریجنل آفس، ملائیشیا میں منعقدہ دورے کے دوران ہوئی۔ اس موقع پر فرزانہ نائیک نے پاکستان کی موجودہ انسانی و صحت سے متعلق صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی۔

انہوں نے ملک میں جاری امدادی سرگرمیوں، ہنگامی طبی امداد اور صحت کے شعبے میں پی آر سی ایس کے اقدامات پر روشنی ڈالی۔ شہزادہ عبداللہ بن فیصل السعود نے ہلال احمر کی خدمات کو سراہتے ہوئے مستقبل میں تعاون بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔