لاہور۔29اکتوبر (اے پی پی):سیکرٹری سپورٹس پنجاب مظفرخان سیال کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا۔ترجمان کے مطابق بدھ کے روز پنجاب سٹیڈیم میں ہونیوالے اجلاس میں سپورٹس ڈیپارٹمنٹ اور سپورٹس بورڈ پنجاب کے تمام کوچز کی کارکردگی اورسپورٹس بورڈپنجاب کی مختلف کھیلوں کی اکیڈیمز کے چارجز کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں ڈائریکٹر ایڈمن عابد شوکت ، ڈائریکٹر سپورٹس رانا ندیم انجم ، چیف سپورٹس کنسلٹنٹ محمد حفیظ بھٹی اور …
سیکرٹری سپورٹس کی زیر صدارت اجلاس،کوچز کی کارکردگی وسپورٹس بورڈ کی مختلف کھیلوں کی اکیڈیمز کے چارجز کا جائزہ

مزید خبریں
لاہور۔29اکتوبر (اے پی پی):سیکرٹری سپورٹس پنجاب مظفرخان سیال کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا۔ترجمان کے مطابق بدھ کے روز پنجاب سٹیڈیم میں ہونیوالے اجلاس میں سپورٹس ڈیپارٹمنٹ اور سپورٹس بورڈ پنجاب کے تمام کوچز کی کارکردگی اورسپورٹس بورڈپنجاب کی مختلف کھیلوں کی اکیڈیمز کے چارجز کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں ڈائریکٹر ایڈمن عابد شوکت ، ڈائریکٹر سپورٹس رانا ندیم انجم ، چیف سپورٹس کنسلٹنٹ محمد حفیظ بھٹی اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر بلال اکرم ودیگر نے شرکت کی ۔سیکرٹری سپورٹس پنجاب نے کوچز کی کارکردگی کو بڑھانے کیلئے اقدامات کی ہدایات دیں۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مظفرخان سیال نے کہا کہ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ پنجاب کھیلوں کی ترقی کیلئے ہمہ وقت کوشاں اورکھلاڑیوں کی بہترین تربیت میں کوچز کا اہم کردار ہوتا ہے
کوچز اپنی کارکردگی کوبہتربنائیں اورزیاد ہ سے زیادہ وقت کھلاڑیوں کے ساتھ گرائونڈ میں گزاریں،پنجاب میں 22صوبائی،14ڈویژنل اور23سپورٹس بورڈ پنجاب کے کوچز فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔سیکرٹری سپورٹس پنجاب نے مزید کہا کہ کوچز کی کارکردگی کو باقاعدہ مانیٹر کیا جائے گا۔انہوں نے ہدایات جاری کی کوچز کی کارکردگی رپورٹ باقاعدگی سے پیش کی جائے۔ ڈائریکٹر ایڈمن عابد شوکت اور ڈائریکٹر سپورٹس رانا ندیم انجم نے اجلاس کو بریفنگ دی۔








