لاہور۔29اکتوبر (اے پی پی):لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) کے زیرِ انتظام واپڈا اسکول شالیمار میں بدھ کے روز لیسکو اسکولز کے سالانہ سپورٹس گالا کا انعقاد کیا گیا، جس میں طلبا و طالبات نے بھرپور جوش و خروش کے ساتھ مختلف کھیلوں میں حصہ لیا۔تقریب کی صدارت چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر محمد رمضان بٹ نے بطورِ مہمانِ خصوصی کی۔ تقریب کا آغاز قومی ترانے سے ہوا، جس کے بعد رنگارنگ …
کھیل نوجوان نسل میں مثبت سوچ، خود اعتمادی ومحنت کا جذبہ پیدا کرتے ہیں،سی ای او لیسکو

مزید خبریں
لاہور۔29اکتوبر (اے پی پی):لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) کے زیرِ انتظام واپڈا اسکول شالیمار میں بدھ کے روز لیسکو اسکولز کے سالانہ سپورٹس گالا کا انعقاد کیا گیا، جس میں طلبا و طالبات نے بھرپور جوش و خروش کے ساتھ مختلف کھیلوں میں حصہ لیا۔تقریب کی صدارت چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر محمد رمضان بٹ نے بطورِ مہمانِ خصوصی کی۔ تقریب کا آغاز قومی ترانے سے ہوا، جس کے بعد رنگارنگ مارچ پاسٹ اور طلبہ کی جانب سے جمناسٹک، دوڑ، رسہ کشی، کرکٹ، فٹبال اور دیگر کھیلوں کے دلچسپ مقابلے پیش کیے گئے۔ تقریب میں اساتذہ، والدین اور لیسکو افسران کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر نے طلبا و طالبات کی کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ کھیل نہ صرف جسمانی صحت کے لیے ضروری ہیں بلکہ نظم و ضبط، ٹیم ورک اور قیادت کی صلاحیتیں پیدا کرنے میں بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لیسکو انتظامیہ اپنے زیرِ انتظام تعلیمی اداروں میں نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے بھی پرعزم ہے۔سی ای او لیسکو نے مزید کہا کہ کھیل نوجوان نسل میں مثبت سوچ، خود اعتمادی اور محنت کا جذبہ پیدا کرتے ہیں، جو ایک مضبوط اور صحت مند معاشرے کی بنیاد ہے۔
انہوں نے طلبہ کو ہدایت کی کہ وہ تعلیم کے ساتھ کھیلوں میں بھی بھرپور حصہ لیں تاکہ وہ ہمہ جہت ترقی حاصل کر سکیں۔آخر میں سی ای او لیسکو نے مختلف کھیلوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلبا و طالبات میں انعامات وٹرافیاں تقسیم کیں اور سپورٹس گالا کے انعقاد پر منتظمین کو مبارکباد پیش کی۔








