اسلام آباد۔29اکتوبر (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے نواب بیگم آف جوناگڑھ نوابزادی عالیہ دلاور خان جی نے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، جوناگڑھ اسٹیٹ کی تاریخی حیثیت، پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت سے تعلقات اور خطے کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔گونر ہاؤس سے جاری بیان کے مطابق نوابزادی عالیہ دلاور خان نے کہا کہ جوناگڑھ اور پاکستان …
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے نواب بیگم آف جوناگڑھ نوابزادی عالیہ دلاور خان جی کی ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد۔29اکتوبر (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے نواب بیگم آف جوناگڑھ نوابزادی عالیہ دلاور خان جی نے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، جوناگڑھ اسٹیٹ کی تاریخی حیثیت، پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت سے تعلقات اور خطے کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔گونر ہاؤس سے جاری بیان کے مطابق نوابزادی عالیہ دلاور خان نے کہا کہ جوناگڑھ اور پاکستان کے درمیان تعلقات کی بنیاد قیامِ پاکستان کے وقت سے قائم ہے۔
انہوں نے کہا کہ ان کے خاندان کے پیپلز پارٹی کی قیادت، خصوصاً محترمہ نصرت بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو سے دیرینہ تعلقات رہے ہیں، جوناگڑھ کے عوام نے ہمیشہ بھارتی مظالم کے خلاف آواز بلند کی، پاکستان نے ریاست جونا گڑھ کا معاملہ اقوام متحدہ میں اٹھایا اس پر عمل کیا جائے۔ گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے اس موقع پر کہا کہ ریاستِ جوناگڑھ نے قیامِ پاکستان کے وقت پاکستان کا ساتھ دے کر اپنی وابستگی ثابت کی۔ انہوں نے کہا کہ جوناگڑھ کے عوام کا پاکستان سے تعلق تاریخی، نظریاتی اور دلی ہے جس پر پوری قوم کو فخر ہے۔







