وزیرِ مملکت برائے قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک کی ترکیہ کے یومِ جمہوریہ کی تقریب میں شرکت

اسلام آباد۔29اکتوبر (اے پی پی):وزیرِ مملکت برائے قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک نے ترکیہ کے یومِ جمہوریہ کے موقع پر منعقدہ تقریب میں شرکت کی۔ اس موقع پر انہوں نے ترکیہ کی قیادت اور عوام کو دلی مبارکباد پیش کی۔ترجمان کے مطابق بیرسٹر عقیل ملک نے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ برادر ممالک ہیں جن کے تعلقات باہمی اعتماد، احترام اور بھائی چارے پر مبنی ہیں۔ انہوں نے کہا …

اسلام آباد۔29اکتوبر (اے پی پی):وزیرِ مملکت برائے قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک نے ترکیہ کے یومِ جمہوریہ کے موقع پر منعقدہ تقریب میں شرکت کی۔ اس موقع پر انہوں نے ترکیہ کی قیادت اور عوام کو دلی مبارکباد پیش کی۔ترجمان کے مطابق بیرسٹر عقیل ملک نے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ برادر ممالک ہیں جن کے تعلقات باہمی اعتماد، احترام اور بھائی چارے پر مبنی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے تعلقات تاریخی، مذہبی اور ثقافتی رشتوں میں جڑے ہوئے ہیں، جو وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہوتے جا رہے ہیں۔وزیرِ مملکت کا کہنا تھا کہ حکومتِ پاکستان ترکیہ کے ساتھ تعلقات کو مزید فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے، خصوصاً قانون، انصاف، تجارت اور ثقافت کے شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دی جا رہی ہے۔ترکیہ کے قومی دن کی تقریب میں اعلیٰ حکومتی، سفارتی اور سماجی شخصیات نے بھی شرکت کی اور دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ تعلقات کو سراہا۔