صدرِ مملکت آصف علی زرداری کا کرم میں خوارجی دہشتگردوں کے خلاف آپریشن میں جام شہادت نوش کرنے والے سکیورٹی فورسز کےجوانوں کو خراج عیقدت

اسلام آباد۔29اکتوبر (اے پی پی):صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے کرم کے علاقے دوگر میں خوارج کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران شہید ہونے والے کیپٹن نعمان سلیم اور اُن کے پانچ ساتھیوں کی عظیم قربانی کو خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔ بدھ کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدرمملکت نے کہا کہ قوم اپنے بہادر سپوتوں کی قربانیوں پر فخر کرتی ہے …

اسلام آباد۔29اکتوبر (اے پی پی):صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے کرم کے علاقے دوگر میں خوارج کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران شہید ہونے والے کیپٹن نعمان سلیم اور اُن کے پانچ ساتھیوں کی عظیم قربانی کو خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔

بدھ کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدرمملکت نے کہا کہ قوم اپنے بہادر سپوتوں کی قربانیوں پر فخر کرتی ہے جنہوں نے وطنِ عزیز کے دفاع اور دہشت گردی کے ناسور کے خاتمے کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔انہوں نے دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے سیکیورٹی فورسز کے عزم، بہادری اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ وژن عزمِ استحکام کے تحت بھارت کے حمایت یافتہ فتنۂ خوارج کے خلاف آپریشن دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک جاری رہے گا۔صدر مملکت نے کہا کہ شہداء کی قربانیاں قومی اتحاد، سلامتی اور استحکام کی ضمانت ہیں۔ انہوں نے شہداء کے اہلِ خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے اُن کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ۔