وزیراعظم شہباز شریف کا کرم میں فتنتہ الخوارج کے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

اسلام آباد۔29اکتوبر (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ضلع کرم میں فتنتہ الخوارج کے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے پر عزم ہیں۔ بدھ کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم نے آپریشن میں فتنتہ الخوارج کے 7 دہشت گردوں …

اسلام آباد۔29اکتوبر (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ضلع کرم میں فتنتہ الخوارج کے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے پر عزم ہیں۔ بدھ کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم نے آپریشن میں فتنتہ الخوارج کے 7 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو شاباش دی۔

وزیر اعظم نے آپریشن کے دوران دہشت گردوں کا بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے پاک فوج کے کیپٹن ڈاکٹر نعمان سلیم، حوالدار امجد علی، نائیک وقاص احمد، سپاہی اعجاز علی ، سپاہی محمد ولید اور سپاہی محمد شہباز کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے شہداء کے درجات کی بلندی کی دعا کی اور ان کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ پوری قوم اپنی بہادر سیکیورٹی فورسز اور شہداء کو سلام پیش کرتی ہے۔