اسلام آباد۔29اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے کرم کے علاقے میں 7 خوارجیوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی جرات، بہادری اور قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔اپنے بیان میں وزیرِ داخلہ نے خوارجیوں کے خلاف بہادری سے لڑتے ہوئے جامِ شہادت نوش کرنے والے کیپٹن نعمان سلیم سمیت 6 جوانوں کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا۔ محسن نقوی نے کہا کہ کیپٹن نعمان …
وزیرِ داخلہ محسن نقوی کا کرم میں 7 خوارجیوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی جرات، بہادری اور قربانیوں کو خراجِ تحسین

مزید خبریں
اسلام آباد۔29اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے کرم کے علاقے میں 7 خوارجیوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی جرات، بہادری اور قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔اپنے بیان میں وزیرِ داخلہ نے خوارجیوں کے خلاف بہادری سے لڑتے ہوئے جامِ شہادت نوش کرنے والے کیپٹن نعمان سلیم سمیت 6 جوانوں کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا۔
محسن نقوی نے کہا کہ کیپٹن نعمان سمیت 6 جوانوں نے فرض کی راہ میں جانیں نچھاور کرکے اعلیٰ مثال قائم کی۔ قوم اپنے ان شہید سپوتوں کو سلام پیش کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ فتنۂ خوارج کے مذموم عزائم ناکام بنانے والے وطن کے بہادر بیٹے ہمیشہ قوم کے دلوں میں زندہ رہیں گے، ان کی قربانیاں کبھی فراموش نہیں کی جا سکتیں۔ وزیرِ داخلہ نے کہا کہ کیپٹن نعمان سمیت تمام شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، فتنۂ خوارج کے مکمل خاتمے کے لیے پوری قوم یکسو اور متحد ہے۔







