اسلام آباد۔30اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے بلوچستان میں بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے ۔اپنے بیان میں وزیرداخلہ نے 18 دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا ۔ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائیاں کرکے بلوچستان میں بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کے ناپاک عزائم کو …
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا بلوچستان میں بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

مزید خبریں
اسلام آباد۔30اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے بلوچستان میں بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے ۔اپنے بیان میں وزیرداخلہ نے 18 دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا ۔
محسن نقوی کا کہنا تھا کہ سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائیاں کرکے بلوچستان میں بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملایا۔انہوں نے کہا کہ 18 دہشتگردوں کو جہنم رسید کرنے پر سکیورٹی فورسز کو سلام پیش کرتے ہیں ،سکیورٹی فورسز کے افسروں اور جوانوں کی بہادری اور پروفیشنل ازم پر فخر ہے۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز نے نمایاں کامیابیاں سمیٹی ہیں، بلوچستان میں قیام امن کےلئے سکیورٹی فورسز پرعزم ہیں ۔







