صدرِ مملکت کا باجوڑ میں دہشت گردوں کی دراندازی ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین

اسلام آباد۔30اکتوبر (اے پی پی):صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے باجوڑ میں سرحد پار سے دہشت گردوں کی دراندازی ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ بہادر سکیورٹی فورسز نے وطنِ عزیز کی سرحدوں کے دفاع میں ایک اور نمایاں کارنامہ انجام دیا ہے۔ جمعرات کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدرِ مملکت نے بھارت کی پشت پناہی …

اسلام آباد۔30اکتوبر (اے پی پی):صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے باجوڑ میں سرحد پار سے دہشت گردوں کی دراندازی ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ بہادر سکیورٹی فورسز نے وطنِ عزیز کی سرحدوں کے دفاع میں ایک اور نمایاں کارنامہ انجام دیا ہے۔ جمعرات کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدرِ مملکت نے بھارت کی پشت پناہی میں سرگرم فتنہ الخوارج کے سرغنہ سمیت چار دہشت گردوں کے ہلاک کئے جانے کو قوم کے عزم و استقامت کی کامیابی قرار دیا۔

انہوں نے وطن کے دفاع اور امن کے قیام کے لئے جانفشانی سے برسرپیکار سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے جذبہ قربانی کو خراجِ تحسین پیش کیا اور کہا کہ دہشت گردی کے خلاف ”عزمِ استحکام“ کے تحت جاری آپریشن پاکستان کے پائیدار امن اور استحکام کی ضمانت ہے۔ صدرِ مملکت نے کہا کہ پوری قوم اپنی مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور فتنہ الخوارج کے مکمل خاتمے تک جدوجہد جاری رہے گی۔

 

مزید خبریں