اسلام آباد۔31اکتوبر (اے پی پی):پاک فوج کے زیراہتمام شمالی وزیرستان میں ٹی 20 کرکٹ لیگ اختتام پذیر ہو گئی ہے جس میں باجوڑ کی ٹیم فاتح قرار پائی ہے۔ تفصیلات کے مطابق شمالی وزیرستان میں پاک فوج کے زیرِ اہتمام ٹی 20 کرکٹ لیگ کافائنل میچ یونس خان سٹیڈیم میران شاہ میں منعقد ہوا۔ خیبر پختونخوا کی16ٹیموں نےکرکٹ لیگ میں حصہ لیا۔قومی کرکٹ ٹیم کےسابق کپتان شاہد آفریدی تقریب کے …
پاک فوج کے زیراہتمام شمالی وزیرستان میں ٹی 20 کرکٹ لیگ اختتام پذیر،باجوڑ کی ٹیم فاتح قرار

مزید خبریں
اسلام آباد۔31اکتوبر (اے پی پی):پاک فوج کے زیراہتمام شمالی وزیرستان میں ٹی 20 کرکٹ لیگ اختتام پذیر ہو گئی ہے جس میں باجوڑ کی ٹیم فاتح قرار پائی ہے۔ تفصیلات کے مطابق شمالی وزیرستان میں پاک فوج کے زیرِ اہتمام ٹی 20 کرکٹ لیگ کافائنل میچ یونس خان سٹیڈیم میران شاہ میں منعقد ہوا۔ خیبر پختونخوا کی16ٹیموں نےکرکٹ لیگ میں حصہ لیا۔قومی کرکٹ ٹیم کےسابق کپتان شاہد آفریدی تقریب کے مہمانِ خصوصی تھے۔تقریب میں سینئر عسکری حکام، ضلعی انتظامیہ، عمائدین علاقہ اور شائقین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
اس موقع پر مہما ن خصوصی شاہد آفریدی نے اپنے خیالات کا اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ میں پاک فوج کو سلام پیش کرتا ہوں کہ وہ بچوں کو سرگرم رکھ کر ان کاٹیلنٹ پروان چڑھا رہی ہے۔ تعلیم اور کھیل ہماری نوجوان نسل کے لیے بہت اہمیت کی حامل ہیں۔ پاک فوج نوجوان نسل کے لئے یہ کردار احسن طریقے سے سر انجام دے رہی ہے۔امید کرتا ہوں کہ ابھرتے ہوئے ٹینلٹ کو رائیگاں نہیں ہونے دیا جائے گا۔ شاہد آفریدی نے حکومت سے درخواست ہےکہ فٹبال ، کرکٹ کیمپس اور وکیشنل ٹریننگ سینٹرز بنائے جائیں۔
شاہد آفریدی نے ٹیموں اور کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے اور کھیل کے اعلیٰ معیار کو بھی سراہا۔ عوام نے کھیلوں کے کامیاب انعقاد پر پاک فوج اور ضلعی انتظامیہ کو خراجِ تحسین پیش کیا۔








