آئی ٹی ایف پاکستان علی ایمبریڈری ورلڈ جونیئر ٹینس چیمپئن شپ J-30 (لیگ-2) 2025 پی ٹی ایف-ایس ڈی اے ٹینس کمپلیکس اسلام آباد میں جاری

اسلام آباد۔31اکتوبر (اے پی پی):پاکستان ٹینس فیڈریشن (پی ٹی ایف) کے زیراہتمام آئی ٹی ایف پاکستان علی ایمبریڈری ورلڈ جونیئر ٹینس چیمپئن شپ J-30 (لیگ-2) 2025 پی ٹی ایف-ایس ڈی اے ٹینس کمپلیکس اسلام آباد میں جاری ہے ،جس میں دنیا بھر سے بڑی تعداد میں جونیئر ٹینس کھلاڑی ایونٹ میں شرکت کر رہے ہیں جن میں چین، جاپان، قازقستان، کوریا، لیتھوانیا، روس، تھائی لینڈ، ترکی، برطانیہ اور میزبان ملک …

اسلام آباد۔31اکتوبر (اے پی پی):پاکستان ٹینس فیڈریشن (پی ٹی ایف) کے زیراہتمام آئی ٹی ایف پاکستان علی ایمبریڈری ورلڈ جونیئر ٹینس چیمپئن شپ J-30 (لیگ-2) 2025 پی ٹی ایف-ایس ڈی اے ٹینس کمپلیکس اسلام آباد میں جاری ہے ،جس میں دنیا بھر سے بڑی تعداد میں جونیئر ٹینس کھلاڑی ایونٹ میں شرکت کر رہے ہیں جن میں چین، جاپان، قازقستان، کوریا، لیتھوانیا، روس، تھائی لینڈ، ترکی، برطانیہ اور میزبان ملک پاکستان کے کھلاڑی شامل ہیں۔

یہ ایونٹ علی ایمبریڈری، نیشنل فوڈز اور کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے تعاون سے منعقد کیا جا رہا ہے۔ بچوں کے ڈبلز فائنل میں حمزہ رومان اور احتشام ہمایوں نے زوہیب افضل ملک اور ابوبکر طلحہ کو شکست دے کر آئی ٹی ایف بوائز ڈبلز ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔

بوائز ڈبلز فائنل میں حمزہ رومان / احتشام ہمایوں نے زوہیب افضل ملک/ابوبکر طلحہ کو 7-6(6), 6-2 سے شکست دی۔گرلز ڈبلز فائنل میں پولینا (قازقستان)/کیرولینا لیگائی (قازقستان) نے دینیز کاقل (ترکی)/ایکرن لال (ترکی) کو 6-3, 2-6(10-8) سے شکست دی۔

مزید خبریں