ضروری اشیاء کی قیمتوں میں ہفتہ واربنیادوں پر0.12فیصد اورسالانہ بنیادوں پر5.05فیصداضافہ

اسلام آباد۔31اکتوبر (اے پی پی):ملک میں ضروری اشیاء کی قیمتوں میں ہفتہ واربنیادوں پر0.12فیصد اورسالانہ بنیادوں پر5.05فیصداضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔ادارہ شماریات پاکستان کے اعدادوشمارکے مطابق 30اکتوبرکوختم ہونے والے ہفتہ میں صارفین کیلئے قیمتوں کاحساس اشاریہ 335.53پوائنٹس اضافہ ریکارڈکیاگیا جوپیوستہ ہفتہ میں 335.14پوائنٹس اورگزشتہ سال 31اکتوبرکو319.40پوائنٹس تھا۔ہفتہ کے دوران 10ضروری اشیاء کی قیمتوں میں کمی اور27کی قیمتوں میں استحکام رہااس کے برعکس 14ضروری اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔ گزشتہ ہفتہ کے دوران …

اسلام آباد۔31اکتوبر (اے پی پی):ملک میں ضروری اشیاء کی قیمتوں میں ہفتہ واربنیادوں پر0.12فیصد اورسالانہ بنیادوں پر5.05فیصداضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔ادارہ شماریات پاکستان کے اعدادوشمارکے مطابق 30اکتوبرکوختم ہونے والے ہفتہ میں صارفین کیلئے قیمتوں کاحساس اشاریہ 335.53پوائنٹس اضافہ ریکارڈکیاگیا جوپیوستہ ہفتہ میں 335.14پوائنٹس اورگزشتہ سال 31اکتوبرکو319.40پوائنٹس تھا۔ہفتہ کے دوران 10ضروری اشیاء کی قیمتوں میں کمی اور27کی قیمتوں میں استحکام رہااس کے برعکس 14ضروری اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔ گزشتہ ہفتہ کے دوران ٹماٹرکی قیمت میں 47.02فیصد،دال چنا1.66فیصد،دال مسور1.20فیصد،دال مونگ 0.65فیصد،ایل پی جی 0.60فیصد،گڑ0.56فیصد،آلو0.23فیصد، دال ماش 0.14فیصد اوراری چاول کی قیمت میں

0.12فیصدکی کمی ہوئی اس کے برعکس پیازکی قیمت میں 59.54فیصد،انڈے 3.24فیصد،چکن 2.40فیصد،لہسن 1.72فیصد،جلانے کی لکڑی 0.93فیصد،5لیٹرکوکنگ آئل 0.64فیصد، اڑھائی کلوگرام بناسپتی گھی 0.40فیصد،آٹا0.36فیصد اورخشک دودھ کی قیمت میں 0.22فیصدکااضافہ ہوا،سب سے کم 17732روپے ماہوارآمدنی رکھنے والے گروپ کیلئے قیمتوں کی حساس اشاریہ میں ہفتہ واربنیادوں پر0.28فیصدکااضافہ ہوا،17733روپے سے لیکر22888روپے، 22889روپے سے لیکر29517روپے،29518روپے سے لیکر44175روپے اوراس سے زیادہ ماہوارآمدنی رکھنے والے گروپوں کیلئے قیمتوں کاحساس اشاریہ بالترتیب 0.16فیصد،0.15فیصد،0.14فیصداور0.08فیصدکااضافہ ہوا۔

مزید خبریں