واپڈا نے 54 ویں نیشنل جمناسٹک چمپیئن شپ جیت لی

اسلام آباد۔2نومبر (اے پی پی):واپڈا نے 54 ویں نیشنل جمناسٹک چمپیئن شپ جیت لی۔واپڈا نے چمپیئن شپ میں مجموعی طور پر 15 میڈل حاصل کئے۔واپڈا کے محمد افضل شاندار کارکردگی کی بنا پر چمپیئن شپ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے ۔واپڈا نے قومی سطح پر جمناسٹک میں ایک مرتبہ پھر اپنی برتری ثابت کرتے ہوئے کراچی میں منعقد ہونے والی 54 ویں نیشنل جمناسٹک چمپیئن شپ جیت لی۔واپڈا نے چمپیئن …

اسلام آباد۔2نومبر (اے پی پی):واپڈا نے 54 ویں نیشنل جمناسٹک چمپیئن شپ جیت لی۔واپڈا نے چمپیئن شپ میں مجموعی طور پر 15 میڈل حاصل کئے۔واپڈا کے محمد افضل شاندار کارکردگی کی بنا پر چمپیئن شپ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے ۔واپڈا نے قومی سطح پر جمناسٹک میں ایک مرتبہ پھر اپنی برتری ثابت کرتے ہوئے کراچی میں منعقد ہونے والی 54 ویں نیشنل جمناسٹک چمپیئن شپ جیت لی۔واپڈا نے چمپیئن شپ میں مجموعی طور پر 15 میڈلز حاصل کئے جن میں 8 گولڈ، 4 سلور اور 3 برونز میڈلز شامل ہیں۔

واپڈا کے جمناسٹ محمد افضل اپنی شاندار کارکردگی کی بنا پر چمپیئن شپ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔پاکستان آرمی کی ٹیم نے چمپیئن شپ میں دوسری جبکہ پاکستان ریلویز کی ٹیم نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔54 ویں نیشنل جمناسٹک چمپیئن شپ میں سات ٹیموں نے حصہ لیا۔ ان ٹیموں میں واپڈا، پاکستان آرمی، پاکستان ریلویز، سندھ، پنجاب، بلوچستان اور خیبر پختونخوا شامل ہیں۔

 

مزید خبریں