لاہور۔14 اگست (اے پی پی )سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ ملکی ترقی کے سفر میں خلل سے بہت بڑا دھچکا لگا، عوام کے ووٹ کا احترام قومی ایجنڈے کا آئٹم نمبر ون ہونا چاہیے جس کے لیے قوم کے ساتھ ملک کر پوری جان لڑاﺅں گا،عوام کو سماجی معاشی معاشرتی اور عدالتی انصاف دیں گے، پاکستان مےںاگر چند لوگوں کے پاس زمین اوررہنے کے لیے …
سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کی مزار اقبالؒ پر حاضری دینے کے بعد میڈیا سے گفتگو

مزید خبریں
لاہور۔14 اگست (اے پی پی )سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ ملکی ترقی کے سفر میں خلل سے بہت بڑا دھچکا لگا، عوام کے ووٹ کا احترام قومی ایجنڈے کا آئٹم نمبر ون ہونا چاہیے جس کے لیے قوم کے ساتھ ملک کر پوری جان لڑاﺅں گا،عوام کو سماجی معاشی معاشرتی اور عدالتی انصاف دیں گے، پاکستان مےںاگر چند لوگوں کے پاس زمین اوررہنے کے لیے مکان ہے تو باقی لوگوں کے پاس بھی ہونا چاہیے، اپنا گھر بنانے کی استطاعت نہ رکھنے والے لوگوں کو سستے داموں گھر بنا کر دےنے کے ایجنڈے پر عمل کرنے کا پورا ارادہ رکھتے ہیں، خواہش ہے کہ ایسے غریب لوگ جو مالی کمزوری کی وجہ سے مقدمات کی پیروی نہیں کر سکتے ریاست ان کی مدد کر ے،اس کے لیے آئےن مےں ترامیم کی ضرورت پڑے گی تو وہ بھی کریں گے،وہ پیر کے روز مزار اقبالؒ پر حاضری دینے کے بعد میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔سابق وزےر اعظم نے کہا کہ وطن عزیز پاکستان قائداعظم کی قیادت میں جمہوری اور قانونی جدو جہد اور ووٹ کی طاقت سے وجود میں آیالیکن بدقسمتی سے ہم نے جمہوریت اور قانون کو نظر انداز کر کے نظریہ ضرورت ایجاد کر لیا جس کے نتیجہ میں قائداعظم کا پاکستان ٹوٹ گیا لےکن ہم نے ملک ٹوٹنے سے سبق نہیں سیکھا،وہ وقت آگیا ہے کہ پاکستان کو اس راستے پر گامزن کیا جائے جو قائداعظم ؒ نے طے کیا تھا۔انہوں نے کہا کہ ہمیں ابھی یہ طے کرنا ہوگا کہ ملک میں ہر صورت اور ہر قیمت پر ووٹ کے تقدس کو برقرار رکھیں گے ۔








