اٹک ،چیئرمین سینیٹ کا اٹک میں گھوڑ سواری چیمپئن شپ سے خطاب

اٹک ۔ 03 نومبر (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے مدروٹہ، ضلع اٹک میں گھڑ سواری چیمپئن شپ میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر انہوں نے اس خطے کی صدیوں پرانی گھڑ سواری کی روایات، ثقافتی ورثے اور بہادری کو سراہتے ہوئے مدروٹہ کو ’’دلیری، تاریخ اور گھڑ سواری کے فن سے گہری وابستگی کی سرزمین‘‘ قرار دیا۔چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ روایتی کھیل …

اٹک ۔ 03 نومبر (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے مدروٹہ، ضلع اٹک میں گھڑ سواری چیمپئن شپ میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر انہوں نے اس خطے کی صدیوں پرانی گھڑ سواری کی روایات، ثقافتی ورثے اور بہادری کو سراہتے ہوئے مدروٹہ کو ’’دلیری، تاریخ اور گھڑ سواری کے فن سے گہری وابستگی کی سرزمین‘‘ قرار دیا۔چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ روایتی کھیل محض تفریح کا ذریعہ نہیں بلکہ شناخت، اقدار اور رسم و رواج کے زندہ ذخیرے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو روایتی گھڑ سواری کے کھیلوں، بالخصوص گھڑ سواری میں، عالمی سطح پر ایک منفرد مقام حاصل ہے جو قومی ورثے، فخر اور ثقافتی تسلسل کی علامت ہے۔

انہوں نے کہا کہ نیزہ بازی جیسے گھڑ سواری کے کھیلوں کی تاریخ قدیم ادوار، بشمول سکندرِ اعظم کے زمانے تک جا پہنچتی ہے۔ “گھڑ سواری صرف ایک کھیل نہیں بلکہ نظم و ضبط، حکمتِ عملی صبر، توازن اور برداشت کا مظہر ہے۔ یہ زندگی کے وہ اسباق سکھاتی ہے جو مقابلے سے آگے تک اہم رہتے ہیں،۔چیئرمین سینیٹ نے زور دیا کہ ایسے تقریبات نوجوان نسل کو اپنے ورثے اور تاریخ سے جوڑنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہیں اور یہ ثقافتی شناخت کو نسل در نسل محفوظ رکھنے کے مؤثر پلیٹ فارم ہیں۔انہوں نے تقریب کے منتظم سردار شانی اور ان کی ٹیم کی کاوشوں کو سراہا اور کہا کہ ان کے وژن نے مدروٹہ کو پاکستان بھر کے گھڑ سواری کے شوقینوں کا مرکز بنا دیا ہے۔ انہوں نے روایتی کھیلوں کے فروغ کی تمام کوششوں کے لیے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔

چیئرمین سینیٹ نے پاکستان کی وحدت، امن، خوشحالی اور ترقی کے لیے دعا کے ساتھ اپنے خطاب کا اختتام کیا۔