لاہور۔3نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی ۔صوبائی وزیر چودھری شافع حسین بھی اس موقع پر موجود تھے۔وزیر داخلہ نے چودھری شجاعت حسین سے انکے بہنوئی جاوید چٹھہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے چودھری شجاعت حسین سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا اور مرحوم …
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی چودھری شجاعت حسین سے ملاقات

مزید خبریں
لاہور۔3نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی ۔صوبائی وزیر چودھری شافع حسین بھی اس موقع پر موجود تھے۔وزیر داخلہ نے چودھری شجاعت حسین سے انکے بہنوئی جاوید چٹھہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے چودھری شجاعت حسین سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا اور مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی۔ چودھری شجاعت حسین کا سکیورٹی کی مجموعی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا اور ملک بھر میں سکیورٹی کے لیے کئے گئے اقدامات پر وزارت داخلہ کی کارکردگی کو سراہا۔محسن نقوی اور شجاعت حسین نے شہدائے وطن کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔








