بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد کی دعوۃ اکیڈمی کے شعبہ تحقیق کے زیر اہتمام سیمینار 6 نومبر کو ہوگا

اسلام آباد۔3نومبر (اے پی پی):بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد کی دعوۃ اکیڈمی کے شعبہ تحقیق کے زیر اہتمام "دعوتِ دین میں چیٹ جی پی ٹی اور دیگر عصری ذرائع کا استعمال" کے عنوان سے ایک روزہ سیمینار 6 نومبر کو ہوگا۔ سیمینار میں معروف محقق اور The Society 5.0 Initiative کے شریک بانی ڈاکٹر سید محمد بن احمد بطور مقرر شرکت کریں گے۔ یہ پروگرام صبح 11 بجے دعوۃ …

اسلام آباد۔3نومبر (اے پی پی):بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد کی دعوۃ اکیڈمی کے شعبہ تحقیق کے زیر اہتمام "دعوتِ دین میں چیٹ جی پی ٹی اور دیگر عصری ذرائع کا استعمال” کے عنوان سے ایک روزہ سیمینار 6 نومبر کو ہوگا۔ سیمینار میں معروف محقق اور The Society 5.0 Initiative کے شریک بانی ڈاکٹر سید محمد بن احمد بطور مقرر شرکت کریں گے۔

یہ پروگرام صبح 11 بجے دعوۃ اکیڈمی کے کانفرنس ہال میں منعقد کیا جائے گا۔ سیمینار کا مقصد دعوتِ دین کے جدید تقاضوں کے پیشِ نظر مصنوعی ذہانت، چیٹ جی پی ٹی اور دیگر ڈیجیٹل ذرائع کے مؤثر استعمال پر روشنی ڈالنا ہے تاکہ دینی پیغام کو عصری انداز میں زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچایا جا سکے۔