اسلام آباد۔3نومبر (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے احسن بھون انڈیپنڈنٹ گروپ کو اسلام آباد اور پنجاب بار کونسل کے انتخابات میں شاندار کامیابی پر مبارکباد دی ہے ۔ پیر کو اپنے تہنیتی پیغام میں انہوں نے بار کونسل انتخابات میں کامیاب ہونے والے تمام وکلاء کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ جمہوریت کے استحکام اور جمہوری اقدار کے فروغ میں وکلاء برادری …
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی احسن بھون انڈیپنڈنٹ گروپ کو اسلام آباد اور پنجاب بار کونسل کے انتخابات میں شاندار کامیابی پر مبارکباد

مزید خبریں
اسلام آباد۔3نومبر (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے احسن بھون انڈیپنڈنٹ گروپ کو اسلام آباد اور پنجاب بار کونسل کے انتخابات میں شاندار کامیابی پر مبارکباد دی ہے ۔ پیر کو اپنے تہنیتی پیغام میں انہوں نے بار کونسل انتخابات میں کامیاب ہونے والے تمام وکلاء کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ جمہوریت کے استحکام اور جمہوری اقدار کے فروغ میں وکلاء برادری کا کردار قابل تحسین ہے، وکلاء برادری شہریوں کے حقوق کے تحفظ اور انصاف کی فراہمی میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ وکلاء ملک میں آئین کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی کے ضامن ہیں، نو منتخب عہدیداران وکلاء کو درپیش مسائل کے حل میں بھرپور کردار ادا کریں گے، انصاف کی فراہمی کیلئے بینچ اور بار کے مابین قریبی رابطے ضروری ہیں۔








