اسلام آباد۔3نومبر (اے پی پی):بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد (آئی آئی یو آئی) کے ذیلی ادارے اسلامی ریسرچ انسٹیٹیوٹ (آئی آر آئی ) نے عالمی علمی و تحقیقی پلیٹ فارم جے سٹور کے ساتھ ایک تاریخی معاہدے پر دستخط کئے ہیں جس کے تحت اسلامی مطالعات کے معتبر جریدے کو اب جے سٹور کے عالمی ڈیجیٹل ذخیرے میں باضابطہ طور پر شامل کر لیا گیا ہے۔ یہ معاہدہ پبلشر …
اسلامی ریسرچ انسٹیٹیوٹ اور جے سٹور کے درمیان تاریخی معاہدہ، اسلامی مطالعات کے عالمی ڈیجیٹل رسائی اور مصنوعی ذہانت کے انضمام کا آغاز

مزید خبریں
اسلام آباد۔3نومبر (اے پی پی):بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد (آئی آئی یو آئی) کے ذیلی ادارے اسلامی ریسرچ انسٹیٹیوٹ (آئی آر آئی ) نے عالمی علمی و تحقیقی پلیٹ فارم جے سٹور کے ساتھ ایک تاریخی معاہدے پر دستخط کئے ہیں جس کے تحت اسلامی مطالعات کے معتبر جریدے کو اب جے سٹور کے عالمی ڈیجیٹل ذخیرے میں باضابطہ طور پر شامل کر لیا گیا ہے۔ یہ معاہدہ پبلشر اے آئی سروس رائیڈر کے تحت یکم نومبر 2025 سے مؤثر ہو گیا ہے۔
اس شراکت کے تحت جے سٹور نہ صرف اسلامی ریسرچ انسٹیٹیوٹ کی علمی اشاعتوں کو ڈیجیٹل طور پر محفوظ کرے گا بلکہ انہیں مصنوعی ذہانت (اے آئی) پر مبنی تحقیقی و تعلیمی خدمات میں شامل بھی کرے گا۔ یہ اقدام اسلامی علمی مواد تک ذمہ دارانہ اور اخلاقی رسائی کو ممکن بنائے گا تاکہ اسلامی سکالرشپ عالمی سطح پر قابل اعتماد مصنوعی ذہانت کے نظاموں کی ترقی میں مؤثر کردار ادا کر سکے۔
اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل اسلامی ریسرچ انسٹیٹیوٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد ضیاء الحق نے کہا کہ یہ معاہدہ ایک انقلابی قدم ہے جو نہ صرف ہمارے فکری ورثے کے تحفظ کو یقینی بناتا ہے بلکہ اسلامی فکر اور جدید تحقیق کو عالمی ڈیجیٹل اور اے آئی نظاموں کے ساتھ جوڑتا ہے۔جے سٹور جو علمی ذخائر کے تحفظ اور ان کی وسیع رسائی کے حوالے سے عالمی سطح پر معروف ہے، نے اسلامی ریسرچ انسٹیٹیوٹ کے مواد کو اپنے عالمی تحقیقی مجموعے کے لئے ایک اہم اضافہ قرار دیا ہے۔
یہ معاہدہ اسلامی علمی تحقیق کی عالمی منظرنامے میں نمایاں شمولیت، تہذیبی ہم آہنگی کے فروغ اور ادارے کے علمی سرمائے کے دیرپا ڈیجیٹل تحفظ کی نئی راہیں کھولے گا۔








