بی بی او آئی ٹی سمندری تجارت،لاجسٹکس،ماہی گیری اورقابلِ تجدید توانائی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کوفروغ دینے کیلئےسرگرم عمل ہے، بلال خان کاکڑ

کوئٹہ۔ 03 نومبر (اے پی پی):بلوچستان سرمایہ کاری بورڈ کراچی میں جاری تین روزہ پاکستان انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسپو اینڈ کانفرنس میں بھرپورانداز میں شریک ہے۔ اس شرکت کا مقصد بلوچستان کے وسیع ساحلی وسائل، جغرافیائی اہمیت اور صوبے میں بڑھتی ہوئی بلیو اکانومی کے مواقع کو اجاگر کرنا ہے۔بلوچستان سرمایہ کاری بورڈ کے پویلین پر ملکی و غیر ملکی وفود نے وائس چیئرمین بلال خان کاکڑ اور سی ای …

کوئٹہ۔ 03 نومبر (اے پی پی):بلوچستان سرمایہ کاری بورڈ کراچی میں جاری تین روزہ پاکستان انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسپو اینڈ کانفرنس میں بھرپورانداز میں شریک ہے۔ اس شرکت کا مقصد بلوچستان کے وسیع ساحلی وسائل، جغرافیائی اہمیت اور صوبے میں بڑھتی ہوئی بلیو اکانومی کے مواقع کو اجاگر کرنا ہے۔بلوچستان سرمایہ کاری بورڈ کے پویلین پر ملکی و غیر ملکی وفود نے وائس چیئرمین بلال خان کاکڑ اور سی ای او قائم لاشاری سے ملاقاتیں کیں۔ وفود نے بلوچستان کی پوشیدہ سمندری دولت، سرمایہ کاری کے امکانات اور ترقی کے مواقع میں گہری دلچسپی ظاہر کی۔اس موقع پر بلال خان کاکڑ نے کہا کہ ہم خلیجی ممالک، آسیان ممالک اور ترقیاتی شراکت داروں کے ساتھ لاجسٹکس، قابلِ تجدید توانائی

جہاز سازی اور ماہی گیری کی پراسیسنگ کے شعبوں میں تعاون کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ بلوچستان میں سرمایہ کاری کے بے شمار مواقع موجود ہیں جو علاقائی رابطوں اور پاکستان کی میری ٹائم ترقی میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بی بی او آئی ٹی سمندری تجارت، لاجسٹکس، ماہی گیری اور قابلِ تجدید توانائی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لیے سرگرم عمل ہے تاکہ پائیدار معاشی ترقی کے قومی اہداف حاصل کیے جا سکیں۔پاکستان انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسپو اینڈ کانفرنس میں بلوچستان سرمایہ کاری بورڈ کی شرکت اس عزم کا مظہر ہے کہ بلوچستان کو بلیواکانومی کا علاقائی مرکز بنایا جائے اور ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاروں کو صوبے کی سمندری و ساحلی استعداد سے فائدہ اٹھانے کے لیے راغب کیا جائے۔