دوحہ۔4نومبر (اے پی پی):صدر مملکت آصف علی زرداری تین روزہ سرکاری دورے پر قطر کے دارالحکومت دوحہ پہنچ گئے، حماد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر صدرِ مملکت اور ان کے وفد کا استقبال سینئر قطری حکام اور دوحہ میں تعینات پاکستان کے سفیر نے کیا، انہوں نے صدر مملکت کو گلدستہ بھی پیش کیا ۔ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق دورے کے دوران صدر آصف علی زرداری عالمی …
صدر مملکت آصف علی زرداری تین روزہ سرکاری دورے پر قطر کے دارالحکومت دوحہ پہنچ گئے

مزید خبریں
دوحہ۔4نومبر (اے پی پی):صدر مملکت آصف علی زرداری تین روزہ سرکاری دورے پر قطر کے دارالحکومت دوحہ پہنچ گئے، حماد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر صدرِ مملکت اور ان کے وفد کا استقبال سینئر قطری حکام اور دوحہ میں تعینات پاکستان کے سفیر نے کیا، انہوں نے صدر مملکت کو گلدستہ بھی پیش کیا ۔ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق دورے کے دوران صدر آصف علی زرداری عالمی سماجی ترقیاتی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔اپنے کلیدی خطاب میں صدر مملکت عالمی برادری کو سماجی ترقی اور جامع معاشی نمو کے حوالے سے پاکستان کے اقدامات سے آگاہ کریں گے۔
صدر آصف علی زرداری سماجی تحفظ، غربت میں کمی اور کمزور طبقوں کو مستحکم کرنے میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے کردار پر روشنی ڈالیں گے۔صدر مملکت دوحہ الائنس، سوشل پروٹیکشن اینڈ جابز کمپیکٹ کے آغاز کے لیے پاکستان کے اقدامات اور عالمی ترقیاتی وعدوں سے ہم آہنگ منصوبوں پر بات کریں گے۔صدر مملکت سماجی و ماحولیاتی تبدیلیوں کے لیے مالی وسائل کے حصول، ایس ڈی جی سٹمولس اور دیگر عالمی اقدامات کی اہمیت پر زور دیں گے۔صدر آصف علی زرداری اپنے دورے کے دوران مختلف عالمی و علاقائی رہنماؤں اور بین الاقوامی تنظیموں کے نمائندوں سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔








