وزیراعظم یوتھ لیپ ٹاپ سکیم نوجوانوں کےلئے عزم ، حوصلہ اور نئی منزلوں کا آغاز ہے،رانا مشہود احمد خان

اسلام آباد۔4نومبر (اے پی پی):وزیراعظم یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ پی ایم یوتھ لیپ ٹاپ سکیم نوجوانوں کےلئے عزم ، حوصلہ اور نئی منزلوں کا آغاز ہے۔ منگل کو اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کے نوجوان آج صرف خواب نہیں دیکھ رہے بلکہ اپنے خواب کو حقیقت میں بدل رہے ہیں،وزیرِاعظم محمد شہباز شریف نے نوجوان نسل کو یقین دلایا …

اسلام آباد۔4نومبر (اے پی پی):وزیراعظم یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ پی ایم یوتھ لیپ ٹاپ سکیم نوجوانوں کےلئے عزم ، حوصلہ اور نئی منزلوں کا آغاز ہے۔

منگل کو اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کے نوجوان آج صرف خواب نہیں دیکھ رہے بلکہ اپنے خواب کو حقیقت میں بدل رہے ہیں،وزیرِاعظم محمد شہباز شریف نے نوجوان نسل کو یقین دلایا ہے کہ میرٹ، تعلیم اور ٹیکنالوجی ہی کامیابی کا راستہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک نئے دور کا آغاز جہاں ہر نوجوان اپنے علم، جذبے اور جدت سے پاکستان کا مستقبل سنوار رہا ہے۔