اسلام آباد۔4نومبر (اے پی پی):پاکستان سٹیٹ آئل (پی ایس او) کی پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر2فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔انڈسٹری کے اعدادوشمار کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے چار ماہ میں پٹرولیم مصنوعات کی فروخت کا حجم 2.27ملین ٹن ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 2فیصد کم ہے۔ گزشتہ مالی سال کی …
پی ایس او کی پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں جاری مالی سال کے دوران 2فیصد کی کمی واقع

مزید خبریں
اسلام آباد۔4نومبر (اے پی پی):پاکستان سٹیٹ آئل (پی ایس او) کی پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر2فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔انڈسٹری کے اعدادوشمار کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے چار ماہ میں پٹرولیم مصنوعات کی فروخت کا حجم 2.27ملین ٹن ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 2فیصد کم ہے۔
گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں پی ایس او کی پٹرولیم مصنوعات کا حجم 2.32ملین ٹن ریکارڈ کیا گیا تھا۔ اکتوبرمیں پی ایس او کی پٹرولیم مصنوعات کا حجم 0.64ملین ٹن ریکارڈ کیا گیا جو ستمبر کے0.57ملین ٹن کے مقابلے میں 13فیصد زیادہ اور گزشتہ سال اکتوبر کے 0.70ملین ٹن کے مقابلے میں 8فیصد کم ہے۔ اعداودشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے چار ماہ میں پی ایس اوکے پٹرول کی فروخت کا حجم 1.02ملین ٹن ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 1.04ملین ٹن کے مقابلے میں 2فیصد کم ہے۔
پی ایس او کے ہائی سپیڈ ڈیزل کی فروخت کا حجم 0.98ملین ٹن ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 0.97ملین ٹن کے مقابلے میں 2فیصد زیادہ ہے۔ اسی طرح مالی سال کے پہلے چار ماہ میں پی ایس او کے فرنس آئل کی فروخت کا حجم 0.02ملین ٹن ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 0.07ملین ٹن کے مقابلے میں 75فیصد کم ہے۔








