زیرگردش کرنسی ،زروسیع اوربنکوں کے ڈیپازٹس میں ہفتہ وار بنیادوں پر کمی

اسلام آباد۔4نومبر (اے پی پی):زیرگردش کرنسی ،زروسیع اوربنکوں کے ڈیپازٹس میں ہفتہ وار بنیادوں پر کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔سٹیٹ بنک کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق 24 اکتوبرکو ختم ہونے والے ہفتے میں زیر گردش کرنسی کا حجم 10748ارب روپے ریکار ڈ کیا گیا جو پیوستہ ہفتے کے مقابلے 0.05فیصد کم ہے۔ پیوستہ ہفتے میں زیر گردش کرنسی کا حجم 10801 ارب روپے ریکار ڈ کیا گیا تھا۔ …

اسلام آباد۔4نومبر (اے پی پی):زیرگردش کرنسی ،زروسیع اوربنکوں کے ڈیپازٹس میں ہفتہ وار بنیادوں پر کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔سٹیٹ بنک کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق 24 اکتوبرکو ختم ہونے والے ہفتے میں زیر گردش کرنسی کا حجم 10748ارب روپے ریکار ڈ کیا گیا جو پیوستہ ہفتے کے مقابلے 0.05فیصد کم ہے۔ پیوستہ ہفتے میں زیر گردش کرنسی کا حجم 10801 ارب روپے ریکار ڈ کیا گیا تھا۔ جاری مالی سال کے آغاز سے لے کر اب تک زیر گردش کرنسی میں مجموعی طور پر 1.1فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔

اعدادوشمارکے مطابق 24 اکتوبرکو ختم ہونے والے ہفتے میں زروسیع کا حجم 39577ارب روپے ریکارڈ کیا گیا جو پیوستہ ہفتے کے مقابلے میں 0.5فیصد کم ہے۔پیوستہ ہفتے میں زر وسیع کا مجموعی حجم 39793ارب روپے ریکارڈ کیا گیا تھا۔ جاری مالی سال کے آغاز سے لے کر اب تک زر وسیع میں مجموعی طور پر3فیصد کی کمی ہوئی ہے۔

سٹیٹ بنک کے مطابق 24 اکتوبرکو ختم ہونے والے ہفتے میں بنکوں کے کھاتوں کا حجم 28780ارب روپے ریکارڈ کیا گیاجو پیوستہ ہفتے کے مقابلے میں 0.5فیصد کم ہے۔پیوستہ ہفتے کے اختتام پر بنکوں کے مجموعی کھاتوں کا حجم 28938ارب روپے ریکارڈ کیا گیا تھا۔ جاری مالی سال کے آغاز سے لے کر اب تک بنکوں کے کھاتوں میں مجموعی طور پر4.4فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔