اسلام آباد ۔ 15 اگست (اے پی پی) دفتر خارجہ کے ترجمان نے 70ویں یوم آزادی کے تاریخی موقع پر حق خودارادیت کے حصول کی منصفانہ جدوجہد میں کشمیریوں کی غیرمتزلزل حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان حق خو اردایت کے حصول کیلئے کشمیریوں کی سیاسی ،سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔منگل کو اپنے ایک ٹویٹ میں ترجمان نے اس عزم کا …
پاکستان حق خو اردایت کے حصول کیلئے کشمیریوں کی سیاسی ،سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا،ترجمان دفتر خارجہ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 15 اگست (اے پی پی) دفتر خارجہ کے ترجمان نے 70ویں یوم آزادی کے تاریخی موقع پر حق خودارادیت کے حصول کی منصفانہ جدوجہد میں کشمیریوں کی غیرمتزلزل حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان حق خو اردایت کے حصول کیلئے کشمیریوں کی سیاسی ،سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔منگل کو اپنے ایک ٹویٹ میں ترجمان نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ پاکستان مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ہاتھوں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کو تمام عالمی فورمز پر اجاگر کرتا رہے گا۔انہوں نے نہتے اور بے گناہ کشمیریوں کو بے رحمی سے شہید کئے جانے کی سخت مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کی جاری خونریزی ، غیرقانونی حراست اور کشمیری رہنماوں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالنا اقوام متحدہ کے منشور ، عالمی کنونشنز اور زندگی کے حق کی خلاف ورزی ہے۔








