اسلام آباد ۔ 15 اگست (اے پی پی) گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال 2017-18ءکے ابتدائی ماہ جولائی کے دوران کاروں، جیپوں، ہلکی کمرشل گاڑیوں اور ٹریکٹروں کی فروخت میں 50 فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ پاکستان آٹو موٹیو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (پاما) کے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ مالی سال میں جولائی 2016ءکے دوران کاروں، جیپوں، ہلکی کمرشل گاڑیوں اور ٹریکٹروں کی فروخت حجم 16 ہزار …
جولائی کے دوران کاروں، جیپوں، ہلکی کمرشل گاڑیوں اور ٹریکٹروں کی فروخت میں 50 فیصد اضافہ
اسلام آباد ۔ 15 اگست (اے پی پی) گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال 2017-18ءکے ابتدائی ماہ جولائی کے دوران کاروں، جیپوں، ہلکی کمرشل گاڑیوں اور ٹریکٹروں کی فروخت میں 50 فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ پاکستان آٹو موٹیو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (پاما) کے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ مالی سال میں جولائی 2016ءکے دوران کاروں، جیپوں، ہلکی کمرشل گاڑیوں اور ٹریکٹروں کی فروخت حجم 16 ہزار 687 یونٹس ریکارڈ کیا گیا تھا جو جاری مالی سال میں جولائی 2017ءکے دوران 24 ہزار 988 یونٹس تک بڑھ گیا۔ اعداوشمار کے مطابق رواں مالی سال کے ابتدائی ماہ کے دوران فور بائی فور جیپوں کی فروخت میں سب سے زیادہ 2186 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جن کی فروخت جولائی 2016ءکے دوران 42 یونٹس تھی جو جولائی 2017ءکے دوران 960 تک پہنچ گئی۔ آٹو موبائلز کے شعبہ کے ماہرین نے کہا ہے کہ ملک میں تیار کی جانے والی گاڑیوں کی فروخت میں ہونے والے اضافہ سے قومی معیشت کے مثبت رجحانات کی عکاسی ہوتی ہے۔









