ملک کے تجارتی خسارہ میں مالی سال کے پہلے چار ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 38 فیصد اضافہ، برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر 4 فیصد کی کمی،درآمدات میں 15.1 فیصد کا اضافہ

اسلام آباد۔4نومبر (اے پی پی):ملک کے تجارتی خسارہ میں مالی سال کے پہلے چار ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 38 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا،اس مدت میں ملکی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر 4 فیصد کی کمی جبکہ درآمدات میں 15.1 فیصد کا اضافہ ہوا۔پاکستان ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے چار ماہ میں تجارتی خسارہ کا حجم 12.58 ارب ڈالر ریکارڈ کیا …

اسلام آباد۔4نومبر (اے پی پی):ملک کے تجارتی خسارہ میں مالی سال کے پہلے چار ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 38 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا،اس مدت میں ملکی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر 4 فیصد کی کمی جبکہ درآمدات میں 15.1 فیصد کا اضافہ ہوا۔پاکستان ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے چار ماہ میں تجارتی خسارہ کا حجم 12.58 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 9.11 ارب ڈالر کے مقابلہ میں 38 فیصد زیادہ ہے،اکتوبرمیں تجارتی خسارہ کا حجم 3.208 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو ستمبرکے 3.34 ارب ڈالر کے مقابلہ میں 4.2 فیصد کم اورگزشتہ سال اکتوبرکے 2.058 ارب ڈالر کے مقابلہ میں 55.9 فیصد زیادہ ہے۔

مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں ملکی برآمدات کا حجم 10.448 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 10.888 ارب ڈالر کے مقابلہ میں 4 فیصد کم ہے،اکتوبرمیں برآمدات کا حجم 2.849 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو ستمبرکے 2.499 ارب ڈالر کے مقابلہ میں 14 فیصد زیادہ اورگزشتہ سال اکتوبرکے 2.982 ارب ڈالر کے مقابلہ میں 4.4 فیصد کم ہے۔اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے4 ماہ میں ملکی درآمدات کا حجم 23.030 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 20.003 ارب ڈالر کے مقابلہ میں 15.1 فیصد زیادہ ہے

اکتوبرمیں پاکستان کا درآمدی بل 6.057 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو ستمبرکے 5.848 ارب ڈالر کے مقابلہ میں 3.6 فیصد زیادہ اور گزشتہ سال اکتوبرکے 5.040 ارب ڈالر کے مقابلہ میں 20.2 فیصد زیادہ ہے۔