کراچی۔ 04 نومبر (اے پی پی):کراچی پولیس نے2 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے6کلو سے زائدگٹکا ماوا اور فروختگی کی رقم برآمدکرلی ہے۔ ابراہیم حیدری پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کیا۔منگل کو ترجمان ملیر پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں غازی اور رجب شامل ہیں۔ پولیس نے ملزمان کو مل ایریا تھانہ ابراہیم حیدری کی حدود سے گرفتار کیاہے۔پولیس نے ملزمان کے …
کراچی پولیس کی کارروائی،2 ملزمان گرفتار،6کلوسے زائد گٹکا ماوا برآمد
کراچی۔ 04 نومبر (اے پی پی):کراچی پولیس نے2 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے6کلو سے زائدگٹکا ماوا اور فروختگی کی رقم برآمدکرلی ہے۔
ابراہیم حیدری پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کیا۔منگل کو ترجمان ملیر پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں غازی اور رجب شامل ہیں۔
پولیس نے ملزمان کو مل ایریا تھانہ ابراہیم حیدری کی حدود سے گرفتار کیاہے۔پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔









