بلوچستان سرمایہ کاری بورڈکے وائس چیئرمین کی ٹڈاپ کے سیکرٹری سے ملاقات، تجارت و سرمایہ کاری کے فروغ کے حوالے سے تبادلہ خیال

کوئٹہ۔ 04 نومبر (اے پی پی):بلوچستان سرمایہ کاری بورڈکے وائس چیئرمین بلال خان کاکڑ اور چیف ایگزیکٹو آفیسر قائم لاشاری نے ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (ٹی ڈی اے پی) کے سیکرٹری شہریار تاج سے ملاقات کی۔ ملاقات میں بلوچستان میں تجارت و سرمایہ کاری کے فروغ کے حوالے سے باہمی تعاون کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔سرمایہ کاروں اور کاروباری برادری کے لیے بہتر سہولتیں فراہم کرنے اور …

کوئٹہ۔ 04 نومبر (اے پی پی):بلوچستان سرمایہ کاری بورڈکے وائس چیئرمین بلال خان کاکڑ اور چیف ایگزیکٹو آفیسر قائم لاشاری نے ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (ٹی ڈی اے پی) کے سیکرٹری شہریار تاج سے ملاقات کی۔ ملاقات میں بلوچستان میں تجارت و سرمایہ کاری کے فروغ کے حوالے سے باہمی تعاون کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔سرمایہ کاروں اور کاروباری برادری کے لیے بہتر سہولتیں فراہم کرنے اور بلوچستان میں سرمایہ کاری کے ماحول کو مزید سازگار بنانے کے لیے مشترکہ کاوشوں کے عزم کا اظہار کیاگیا۔ فریقین نے صوبے کے مختلف شعبہ جات میں سرمایہ کاری کے مواقع کی نشاندہی، تجارت میں آسانی کے اقدامات اور ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کے لیے مشترکہ حکمت عملی پر اتفاق کیا۔

بلال خان کاکڑ نے بلوچستان کی جغرافیائی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ یہ صوبہ علاقائی تجارت اور سرمایہ کاری کے لیے ایک مرکزی دروازے کی حیثیت رکھتا ہے۔ٹڈاپ کے ساتھ اشتراک بلوچستان کی مصنوعات اور صنعتوں کو قومی و بین الاقوامی منڈیوں تک پہنچانے میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔اس موقع پرٹڈاپ کے سیکرٹری شہریار تاج نے بی بی او آئی ٹی کے ساتھ ادارہ جاتی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور بلوچستان کے کاروباروں کو برآمدات کے فروغ کے پروگراموں میں شامل کرنے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔بلوچستان سرمایہ کاری بورڈکے قائم لاشاری نے کہا کہ بلوچستان کے ابھرتے ہوئے سرمایہ کاری کے منظرنامے کو اجاگر کرنے کے لیے مربوط کوششیں نہایت اہم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ٹڈاپ اور بی بی او آئی ٹی کے درمیان مشترکہ اقدامات سے صوبے کی منفرد معاشی صلاحیت کو قومی و غیر ملکی سرمایہ کاروں کے سامنے پیش کیا جا سکے گا۔