ضلع دیر کے علاقے میدان میں امن کمیٹی کی گاڑی پر حملہ ، 3 افراد زخمی

دیرلوئیر۔16اگست (اے پی پی )ضلع دیر کے علاقے میدان میں امن کمیٹی کی گاڑی دھماکہ خیز مواد سے ٹکرانے کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہوگئے‘ تفصیلات کے مطابق بدھ کو امن کمیٹی میدان گاوں سوری پاو میرا کے میاں طوطی رحمان اور شاہی زر گھر سے بازار جارہے تھے کہ میرا کے گاوں میں ان کی گاڑی دھماکہ خیز مواد سے ٹکراگئی‘جس سے زور دار دھماکہ ہوا ‘دھماکے کے …

دیرلوئیر۔16اگست (اے پی پی )ضلع دیر کے علاقے میدان میں امن کمیٹی کی گاڑی دھماکہ خیز مواد سے ٹکرانے کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہوگئے‘ تفصیلات کے مطابق بدھ کو امن کمیٹی میدان گاوں سوری پاو میرا کے میاں طوطی رحمان اور شاہی زر گھر سے بازار جارہے تھے کہ میرا کے گاوں میں ان کی گاڑی دھماکہ خیز مواد سے ٹکراگئی‘جس سے زور دار دھماکہ ہوا ‘دھماکے کے نتیجے میں احمد رحمان سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے ‘زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال لعل قلعہ اور تیمرگرہ ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کردیاگیا ہے۔

Leave a Reply