اسلام آباد ۔ 16 اگست (اے پی پی)صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ پاکستان متحدہ عرب امارات کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے، اس سلسلہ میں شیخ زید بن سلطان النہیان کے ورثہ کو مزید آگے بڑھانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے یہ بات متحدہ امارات کے سبکدوش ہونے والے سفیر عیسیٰ عبداﷲ الباشا النعیمی سے بات چیت کرتے ہوئے کہی، جنہوں نے بدھ کو …
صدر مملکت ممنون حسین کی متحدہ امارات کے سبکدوش سفیر سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 16 اگست (اے پی پی)صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ پاکستان متحدہ عرب امارات کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے، اس سلسلہ میں شیخ زید بن سلطان النہیان کے ورثہ کو مزید آگے بڑھانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے یہ بات متحدہ امارات کے سبکدوش ہونے والے سفیر عیسیٰ عبداﷲ الباشا النعیمی سے بات چیت کرتے ہوئے کہی، جنہوں نے بدھ کو ایوان صدر میں ان سے ملاقات کی۔ صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان اس خطہ میں دہشت گردی کا سب سے بڑا ہدف تھا لیکن اﷲ تعالیٰ کے فضل و کرم سے اس پر بڑی حد تک قابو پا لیا گیا ہے، جلد ہی اس فتنے کا مکمل خاتمہ کر دیا جائے گا، اس کے بعد ملک میں اقتصادی سرگرمیوں کی رفتار تیز ہو جائے گی۔ صدر مملکت نے کہا کہ پاک۔امارات تعلقات امارات کے بانی شیخ زید بن سلطان النہیان کا شاندار ورثہ ہیں جس سے رہنمائی حاصل کرتے ہوئے اس میں مزید اضافہ کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ شیخ زید بن سلطان النہیان پاکستان کے عظیم دوست تھے، مجھے خوشی ہے کہ ان کے جانشین بھی ان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے دونوں برادر ملکوں کے درمیان مزید قربت اور گرمجوشی پیدا کر رہے ہیں۔ انہوں سبکدوش ہونے والے سفیر کی خدمات کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات میں مزید گہرائی پیدا کرنے کےلئے شاندار خدمات انجام دیں، وہ توقع کرتے ہیں کہ ان کے جانشین بھی ان ہی خطوط پر کام کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ امارات کی قیادت تک ان کا خیرسگالی اور نیک تمناﺅں کا پیغام پہنچا دیں۔ صدر مملکت نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان مختلف شعبوں میں شاندار تعاون ہو رہا ہے جس میں مزید اضافہ کی ضرورت ہے تاکہ دونوں ملک ایک دوسرے کی صلاحیت اور مہارت سے فائدہ اٹھا سکیں۔








