گذشتہ مالی سال کے دوران زیورات اور قیمتی پتھروں کی برآمدات میں26.33 فیصدکمی ہوئی، ادارہ برائے شماریات

اسلام آباد ۔ 16 اگست (اے پی پی) گذشتہ مالی سال2016-17ءکے دوران زیورات اور قیمتی پتھروں کی قومی برآمدات میں26.33 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ مالی سال کے دوران زیورات اور قیمتی پتھروں کی برآمدات میں2.103 ملین ڈالر کی کمی سے برآمدات کا حجم 5.884 ملین ڈالر تک کم ہوگیا جبکہ مالی سال2015-16ءکے دوران برآمدات سے7.987 ملین …

اسلام آباد ۔ 16 اگست (اے پی پی) گذشتہ مالی سال2016-17ءکے دوران زیورات اور قیمتی پتھروں کی قومی برآمدات میں26.33 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ مالی سال کے دوران زیورات اور قیمتی پتھروں کی برآمدات میں2.103 ملین ڈالر کی کمی سے برآمدات کا حجم 5.884 ملین ڈالر تک کم ہوگیا جبکہ مالی سال2015-16ءکے دوران برآمدات سے7.987 ملین ڈالر کا زرمبادلہ کمایا گیا تھا۔ پی بی ایس کی رپورٹ کے مطابق جون2017ءکے دوران جیولری کی برآمداتم یں61.31 فیصد کی کمی سے برآمدات5 لاکھ6 ہزار ڈالر تک کم ہوگئیں جبکہ جون2016ءکے دوران برآمدات کا حجم 1.308 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔ اسی طرح گذشتہ مالی سال کے دوران قیمتی پتھروں کی برآمدات میں24فیصد کی کمی سے برآمدات2.998 ملین ڈالر تک کم ہوگئیں جبکہ مالی سال2016ءکے دوران برآمدات سے 3.931 ملین ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا تھا۔ اس طرح مالی سال2015-16ءکے مقابلہ میں گذشتہ مالی سال2016-17ءکے دوران زیورات اور قیمتی پتھروں کی مجموعی ملکی برآمدات میں26 فیصد سے زائد کی کمی واقع ہوئی ہے۔

Leave a Reply