سیالکوٹ۔7نومبر (اے پی پی):سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سینئر نائب صدر محمد مراد ارشد اور ایگزیکٹو رکن ارشد جمیل چوہدری نےپاکستان میں مراکش اور ملائیشیا کے سفیروں سے ملاقات کی ہے۔ پاکستان میں ملائیشیا اور مراکش کے سفیر وں نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا اور دوطرفہ تجارتی تعاون کو بڑھانے کے لیے ممکنہ راستے تلاش کرنے پر توجہ دی گئی۔ملاقات میں دوطرفہ تجارتی تعلقات …
سینئر نائب صدر سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی مراکش اور ملائیشیاکے سفیروں سے ملاقات

مزید خبریں
سیالکوٹ۔7نومبر (اے پی پی):سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سینئر نائب صدر محمد مراد ارشد اور ایگزیکٹو رکن ارشد جمیل چوہدری نےپاکستان میں مراکش اور ملائیشیا کے سفیروں سے ملاقات کی ہے۔
پاکستان میں ملائیشیا اور مراکش کے سفیر وں نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا اور دوطرفہ تجارتی تعاون کو بڑھانے کے لیے ممکنہ راستے تلاش کرنے پر توجہ دی گئی۔ملاقات میں دوطرفہ تجارتی تعلقات کو مضبوط بنانے، سیالکوٹ چیمبر آف کامرس کے اراکین کے لیے آسانیاں بڑھانے اور ایس سی سی آئی اور مراکش و ملائیشیا کے درمیان باہمی اقتصادی ترقی اور تعاون کو فروغ دینے کے لیے مزید متحرک اور پائیدار روابطہ قائم کرنے پر توجہ مرکوز کی گئی۔
ملاقات میں پاکستان ، مراکش اور ملائیشیا کے درمیان دو طرفہ تجارت کے فروغ، سرمایہ کاری کے مواقع اور صنعتی تعاون کے امکانات پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔دونوں رہنماؤں نے اس امر پر اتفاق کیا کہ سیالکوٹ کے چاولوں سمیت اس کی صنعتی مصنوعات، خصوصاً اسپورٹس گُڈز، آلات جراحی، چمڑے کی مصنوعات اور فٹ ویئر انڈسٹری اٹلی کے لیے پرکشش شعبے ہیں جن میں باہمی تعاون کے وسیع امکانات موجود ہیں۔اس موقع پر فریقین نے کاروباری وفود کے تبادلوں،بی ٹو بی ملاقاتوں اور مشترکہ تجارتی نمائشوں کے انعقاد پر بھی زور دیا تاکہ دونوں ممالک کے نجی شعبوں کے درمیان براہِ راست روابط کو فروغ دیا جا سکے۔
ملائیشیا کے سفیر نے کہا کہ ملائیشیاپاکستانی مصنوعات کی کوالٹی اور کاریگری کو سراہتا ہے اورملائیشین کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔ سیالکوٹ چیمبر کے سینئر نائب صدر نے کہا کہ ایسے رابطے تینوں ممالک کے معاشی تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جائیں گے۔ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی اور اختتام پر دونوں جانب سے دو طرفہ تجارتی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔








