اسلام آباد ۔ 16 اگست (اے پی پی) قومی سلامتی کی کمیٹی نے کنٹرول لائن پر بھارتی افواج کی جانب سے متواتر سرحدپار فائرنگ کے واقعات پر گہری تشویش کا اظہارکرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ جموں وکشمیر کے دیرینہ تنازعہ سمیت تمام تصفیہ طلب مسائل کے حل کے بغیر علاقائی امن اورترقی ممکن نہیں ۔ قومی سلامتی کمیٹی (این ایس سی) کا اجلاس بدھ کو یہاں …
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 16 اگست (اے پی پی) قومی سلامتی کی کمیٹی نے کنٹرول لائن پر بھارتی افواج کی جانب سے متواتر سرحدپار فائرنگ کے واقعات پر گہری تشویش کا اظہارکرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ جموں وکشمیر کے دیرینہ تنازعہ سمیت تمام تصفیہ طلب مسائل کے حل کے بغیر علاقائی امن اورترقی ممکن نہیں ۔ قومی سلامتی کمیٹی (این ایس سی) کا اجلاس بدھ کو یہاں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں اندرونی اور بیرونی سلامتی کی صورتحال اور علاقائی و عالمی تناظر میں پاکستان کی خارجہ پالیسی کے تقاضوں کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کے شرکاءنے افغانستان میں امن و استحکام کیلئے افغانوں پر مشتمل اور ان کی قیادت میں امن عمل کی حمایت کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے افغانستان کے عوام اور حکومت کے ساتھ تمام سطحوں پر مل کر تمام رکاوٹوں بشمول باربار سرحدپار فائرنگ اورافغانستان میں پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات میں ملوث نیٹ ورکس کے خاتمے کا عزم کیا۔ قومی سلامتی کی کمیٹی نے کنٹرول لائن پر بھارتی افواج کی جانب سے متواتر سرحدپار فائرنگ کے واقعات پر گہری تشویش کا اظہارکیا اور بھارتی فورسز کی جانب سے مقبوضہ جموں وکشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں اور نہتے اورمعصوم کشمیریوں پر مظالم کی شدید مذمت کی۔اجلاس کے شرکاءنے اس عزم کا اعادہ کیا کہ علاقائی امن اورترقی اس وقت تک ممکن نہیں جب تک جموں وکشمیر کے دیرینہ تنازعہ سمیت تمام تصفیہ طلب مسائل کا حل نہیں نکالا جاتا۔








