صدر مملکت ممنون حسین کی آغا خان کونسل فار پاکستان کے صدر حافظ شیر علی سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 16 اگست (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ آغا خان ڈویلپمنٹ نیٹ ورک (اے کے ڈی این) پاکستان میں کئی منصوبہ جات میں مصروف عمل ہے اور اس کی جاری کاوشیں عوام کی زندگیوں اور بنیادی ڈھانچہ میں نمایاں تبدیلی لا رہی ہیں۔ انہوں نے یہ بات آغا خان کونسل فار پاکستان کے صدر حافظ شیر علی سے گفتگو کرتے ہوئے کہی …

اسلام آباد ۔ 16 اگست (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ آغا خان ڈویلپمنٹ نیٹ ورک (اے کے ڈی این) پاکستان میں کئی منصوبہ جات میں مصروف عمل ہے اور اس کی جاری کاوشیں عوام کی زندگیوں اور بنیادی ڈھانچہ میں نمایاں تبدیلی لا رہی ہیں۔ انہوں نے یہ بات آغا خان کونسل فار پاکستان کے صدر حافظ شیر علی سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جنہوں نے بدھ کو ایوان صدر میں ان سے ملاقات کی اور پرنس کریم آغا خان کی امامت کی ڈائمنڈ جوبلی کے موقع پر صدر مملکت کی طرف سے تہنیتی خط کے جواب میں پرنس کریم آغا خان کی طرف سے ایک خط ان تک پہنچایا۔ صدر مملکت نے خاص طور پر پاکستان کے شمالی علاقہ جات میں کئی اہم سماجی خدمات کے منصوبہ جات کی ترقی میں آغا خان ڈویلپمنٹ نیٹ ورک، آغا خان فاﺅنڈیشن اور آغا خان ہیلتھ سروسز کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ پرنس کریم آغا خان نے اپنے آباﺅ اجداد کی طرح دنیا بھر کے مسلمانوں کی زندگی کے معیار کو بہتر بنانے کیلئے کوششوں پر توجہ مرکوز کر رکھی ہے۔ صحت، تعلیم، ثقافت اور اقتصادی خود مختاری کے شعبوں میں توجہ مرکوز کرتے ہوئے انہوں نے دنیا کے بعض دور افتادہ علاقوں میں رہن سہن کو بہتر بنانے اور مواقع پیدا کرنے کیلئے کام کیا ہے۔ صدر ممنون حسین نے آل انڈیا مسلم لیگ کے پہلے صدر کی حیثیت سے تحریک پاکستان میں آغا خان کے دادا سر سلطان شاہ آغا خان کے کردار کو بھی اجاگر کیا۔

Leave a Reply