رحیم یارخان ۔ 07 نومبر (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر رحیم یارخان ظہیر انور جپہ سے فلور ملز ایسوسی ایشن کے وفد نے ملاقات کی۔ فلور ملز مالکان کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا، ضلع میں کاروبار دوست ماحول کو فروغ دینے کے لئے قریبی رابطہ کاری برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔ ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر علی ورک نے محکمانہ پالیسی بارے بریفنگ دی۔فلور ملز ایسوسی ایشن کے وفد میں چوہدری عبدالروف …
گندم اور آٹے کی ترسیل کے لیے شفاف نظام فعال ہے،ڈپٹی کمشنررحیم یارخان

مزید خبریں
رحیم یارخان ۔ 07 نومبر (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر رحیم یارخان ظہیر انور جپہ سے فلور ملز ایسوسی ایشن کے وفد نے ملاقات کی۔ فلور ملز مالکان کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا، ضلع میں کاروبار دوست ماحول کو فروغ دینے کے لئے قریبی رابطہ کاری برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔ ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر علی ورک نے محکمانہ پالیسی بارے بریفنگ دی۔فلور ملز ایسوسی ایشن کے وفد میں چوہدری عبدالروف مختار، چوہدری شفیق علیم، انجینئر جاوید اکبر ڈھلو ں، محمود خان درانی،لالہ حسن ایڈووکیٹ، چوہدری اسد سمیت دیگر موجود تھے۔
ڈپٹی کمشنر ظہیر انور جپہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضلع کی معاشی ترقی میں تاجر برادری کا اہم کردار ہے، حکومت اور اداروں کا فرض ہے کہ وہ علاقے کی اجتماعی خوشحالی کے لیے شہریوں اور کاروباری شعبے دونوں کو سہولیات فراہم کرے۔ انہوں نے کہا کہ صوبہ میں گندم و آٹے کی ترسیل کے لئے شفاف نظام فعال ہے ضلع کی ضروریات کے بعد اضافی گندم و آٹا کی بین الاضلاعی و صوبائی ترسیل پرمٹ کے تحت ہو رہی ہے۔








